aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "star"
لگنے نہ دے بس ہو تو اس کے گوہر گوش کو بالے تکاس کو فلک چشم مہ و خور کی پتلی کا تارا جانے ہے
تمہارا ہونے کے فیصلے کو میں اپنی قسمت پہ چھوڑتا ہوںاگر مقدر کا کوئی ٹوٹا کبھی ستارا تو میں تمہارا
شام تنہائی کی ہے آئے گی منزل کیسےجو مجھے راہ دکھا دے وہی تارا نہ رہا
وہ ستارہ ہے چمکنے دو یوں ہی آنکھوں میںکیا ضروری ہے اسے جسم بنا کر دیکھو
دور تک کوئی ستارہ ہے نہ کوئی جگنومرگ امید کے آثار نظر آتے ہیں
تیرے بن رات کے ہاتھوں پہ یہ تاروں کے ایاغخوبصورت ہیں مگر زہر کے پیالوں کی طرح
بیاض گردن جاناں کو صبح کہتے جو ہمستارۂ سحری تکمۂ گلو کرتے
ختم ہوا میرا فسانہ اب یہ آنسو پونچھ بھی لوجس میں کوئی تارا چمکے آج کی رات وہ رات نہیں
وہ ہجر کی رات کا ستارہ وہ ہم نفس ہم سخن ہماراصدا رہے اس کا نام پیارا سنا ہے کل رات مر گیا وہ
بس ایک موتی سی چھب دکھا کر بس ایک میٹھی سی دھن سنا کرستارۂ شام بن کے آیا برنگ خواب سحر گیا وہ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books