aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tablet"
جو حرف لوح وفا پہ لکھے ہوئے ہیں ان کو بھی دیکھ لیناجو رائیگاں ہو گئیں وہ ساری عبارتیں بھی شمار کرنا
لاش کے ننھے ہاتھ میں بستہ اور اک کھٹی گولی تھیخون میں ڈوبی اک تختی پر غین غبارہ لکھا تھا
دل کی تختی پہ بھی آیات لکھی رہتی ہیںوقت مل جائے تو ان کی بھی تلاوت کرنا
دست موسیٰ میں فیض بخشش ہےنور و لوح و عصا دیا تو نے
ہو نہ سکا ہمیں کبھی اپنا خیال تک نصیبنقش کسی خیال کا لوح خیال پر رہا
لوح سینہ پر مری سو نیزۂ خطی لگےخستگی اس دل شکستہ کی اسی بابت ہوئی
ہمارا علم تو مرہون لوح دل ہے میاںکتاب عقل تو بس طاق پر دھری ہوئی ہے
گزر چلا ہوں کسی کو یقیں دلاتا ہواکہ لوح دل پہ رقم ہے جو نام آخری ہے
گر ملے ؔحضرت بیدل کا خط لوح مزاراسدؔ آئینۂ پرواز معانی مانگے
دل کی تختی سر بازار لیے پھرتا ہوںکاش اس پر تری تصویر بنا دے کوئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books