aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "worker"
اک ملاقات کے ٹلنے کی خبر ایسے لگیجیسے مزدور کو ہڑتال کی افواہ ملے
آنے والے جانے والے ہر زمانے کے لیےآدمی مزدور ہے راہیں بنانے کے لیے
گر مرے ہاتھ میں آ جائے الادیں کا چراغگھر کا مزدور کوئی ہاتھ نہ خالی جائے
وہ تو ہے چرخ چہارم پہ یہ پچ محلے پرسچ ہے عیسیٰ سے بھی بالا ترا مزدور رہا
ہنس کے ہر بوجھ زمانے کا اٹھا لیتا ہوںمیں ہوں مزدور مجھے اتنی حقارت سے نہ دیکھ
تم نے مزدور کے چھالے نہیں دیکھے شایداپنے ہاتھوں پہ وہ محنت کی غزل لکھتے ہیں
یہ زمیں کیوں نہ پھٹے اور فلک زرد نہ ہوایک مزدور نے اللہ سے شکایت کی ہے
لے کے تیشہ اٹھا ہے پھر مزدورڈھل رہے ہیں جبل مشینوں میں
تم نے دی کوہ کن و قیس سے مجھ کو نسبتکوئی دیوانہ نہیں میں کوئی مزدور نہیں
یہ راز کب رہا ہے مستور آدمی سےزردار آدمی ہے مزدور آدمی سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books