aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "घूमे"
نئی نئی آنکھیں ہوں تو ہر منظر اچھا لگتا ہےکچھ دن شہر میں گھومے لیکن اب گھر اچھا لگتا ہے
ہم دلی بھی ہو آئے ہیں لاہور بھی گھومےاے یار مگر تیری گلی تیری گلی ہے
دل کے ویرانے میں گھومے تو بھٹک جاؤ گےرونق کوچہ و بازار سے آگے نہ بڑھو
ملکوں ملکوں ہم گھومے تھے بنجاروں کی مثللیکن اس کی سج دھج سچ مچ دل داروں کی مثل
تھوڑی دیر کو ساتھ رہے کسی دھندلے شہر کے نقشے پرہاتھ میں ہاتھ دیے گھومے کہیں دور دراز کے رستے پر
یہ لڑکی (اس کا نام ذہن میں محفوظ نہیں، اور اس وقت میں نے جھینپ کے مارے اس سے پوچھا بھی نہیں، ورنہ وہ کتنا برا مانتی) میرے ساتھ دلی کے کوئین میری میں پڑھتی تھی۔ یہ بیس سال پہلے کی بات ہے۔ میں اس وقت کوئی سترہ سال کی...
دوش پر بارشیں لے کے گھومیںمیں ہوا اور وہ بادل ہو جائے
جمیل چکرا گیا اور کچھ کہے سنے بغیر کھٹا کھٹ نیچے اتر گیا۔۔۔ سامنے ٹیکسی کھڑی تھی۔ جمیل کا دل ایک لحظے کے لیے ساکت سا ہوگیا۔ تیز قدم اٹھاتا، وہ بڑے بازار کی طرف نکل گیا۔معاً جمیل کو جاتے دیکھ کرڈرائیور نے زور سے کہا، ’’سیٹھ صاحب ٹیکسی!‘‘ جمیل...
گھومے پھرے جہاں میں در در کی خاک چھانیاب تو لگا لیا ہے ڈیرا تری گلی میں
گوری بی کا زیور آہستہ آہستہ لالہ جی کی تجوری میں پہنچ گیا۔ دیواریں ڈھے رہی تھیں۔ چھجےجھول رہے تھے۔ بچے کھچے مغل بچے افیون کا انٹا نگل کر پتنگوں کے پیچ لڑا رہے تھے۔ تیتر بٹیر سدھا رہ تھے۔ اور کبوتروں کی دموں کے پرگن کر ہلکان ہو رہے...
جہاں انسان ہر نئی چیز کو حیرت سے دیکھتا ہے وہاں وہ ہر نئی چیزیں اپنی جانی پہچانی چیزیں ڈھونڈ کر اسے پرانا بناتا رہتا ہے۔ یہ عمل ہر وقت جاری رہتاہے۔ شاید میں بھی اپنے بچے میں اپنے مطلب کی تصویریں دیکھتا ہوں۔ اور ان میں رنگ بھرنے کی...
’’تو تیارہوجا۔ جنت ہم بھی جائیں گے۔ تو اور میں۔‘‘ ’’چودھرانی جی وہ مغرب کے بعد کسی سے نہیں ملتے۔‘‘...
دریا دریا گھومے مانجھی پیٹ کی آگ بجھانےپیٹ کی آگ میں جلنے والا کس کس کو پہچانے
کیکی مستری بڑااچھا آدمی ہے۔ کل میں نے اسپرو مانگی تو اس نے مفت دے دی کہنے لگا، ’’اس کے دام کیا لوں گا آپ سے‘‘ پچھلے ماہ اس نے وقت پر میری مدد بھی کی تھی۔ پانچ روپے ادھار مانگے، فوراً دے دیے اور کبھی تقاضا نہ کیا۔ٹریم میں...
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books