aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "اندازہ"
دکھ اپنا اگر ہم کو بتانا نہیں آتاتم کو بھی تو اندازہ لگانا نہیں آتا
ہاں سمندر میں اتر لیکن ابھرنے کی بھی سوچڈوبنے سے پہلے گہرائی کا اندازہ لگا
اس شخص کے غم کا کوئی اندازہ لگائےجس کو کبھی روتے ہوئے دیکھا نہ کسی نے
انہیں ٹھہرے سمندر نے ڈبویاجنہیں طوفاں کا اندازا بہت تھا
اہمیت کا مجھے اپنی بھی تو اندازہ ہےتم گئے وقت کی مانند گنوا دو مجھ کو
تھا منیرؔ آغاز ہی سے راستہ اپنا غلطاس کا اندازہ سفر کی رائیگانی سے ہوا
چلی ہے موج میں کاغذ کی کشتیاسے دریا کا اندازہ نہیں ہے
تو مرے صبر کا اندازہ لگا سکتا ہےتیری صحبت میں ترا ہجر گزارا ہے میاں
تمہارے گھر میں دروازہ ہے لیکن تمہیں خطرے کا اندازہ نہیں ہےہمیں خطرے کا اندازہ ہے لیکن ہمارے گھر میں دروازہ نہیں ہے
اک زمانے تک بدن بے خواب بے آداب تھےپھر اچانک اپنی عریانی کا اندازہ ہوا
کچی دیواریں صدا نوشی میں کتنی طاق تھیںپتھروں میں چیخ کر دیکھا تو اندازا ہوا
کتنے طوفانوں سے ہم الجھے تجھے معلوم کیاپیڑ کے دکھ درد کا پھولوں سے اندازہ نہ کر
لگتا ہے اتنا وقت مرے ڈوبنے میں کیوںاندازہ مجھ کو خواب کی گہرائی سے ہوا
مجھے خود اپنی طلب کا نہیں ہے اندازہیہ کائنات بھی تھوڑی ہے میرے کاسے میں
سب لوگ ہمیں ایک نظر آتے ہیںاندازہ نہیں ہوتا ہے اب چہروں کا
دھوپ کی ٹوٹی ہوئی تختی پہ بارش نے لکھاگھر کے اندر بیٹھ کر موسم کا اندازہ نہ کر
اس سے اندازہ کر لو رحمت کامیں بھی شامل ہوں بے گناہوں میں
غار والوں کی طرح نکلا ہے وہ کمرے سے آجاس کو اس دنیا کی تبدیلی کا اندازہ نہیں
آپ کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کرآج اپنے غم کا اندازہ ہوا
دیار عشق ہے یہ ظرف دل کی جانچ ہوتی ہےیہاں پوشاک سے اندازہ انساں کا نہیں ہوتا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books