aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ہنسنے"
اتنا تو زندگی میں کسی کے خلل پڑےہنسنے سے ہو سکون نہ رونے سے کل پڑے
ہم عشق کے ماروں کا اتنا ہی فسانا ہےرونے کو نہیں کوئی ہنسنے کو زمانا ہے
روتے روتے مرے ہنسنے پہ تعجب نہ کروہے وہی چیز مگر دوسرے انداز میں ہے
روتی ہوئی ایک بھیڑ مرے گرد کھڑی تھیشاید یہ تماشہ مرے ہنسنے کے لیے تھا
ایک دن وہ دن تھے رونے پہ ہنسا کرتے تھے ہمایک یہ دن ہیں کہ اب ہنسنے پہ رونا آئے ہے
تم بھی اس شہر میں بن جاؤ گے پتھر جیسےہنسنے والا یہاں کوئی ہے نہ رونے والا
خود پر کسی کو ہنسنے کا موقع نہیں دیاپوچھا کسی نے حال تو سگریٹ جلا لیا
تجھے جب دیکھتا ہوں تو خود اپنی یاد آتی ہےمرا انداز ہنسنے کا کبھی تیرے ہی جیسا تھا
ایسی کیا بیت گئی مجھ پہ کہ جس کے باعثآب دیدہ ہیں مرے ہنسنے ہنسانے والے
دیکھ اے میری زبوں حالی پہ ہنسنے والےوقت کی دھوپ نے کس درجہ نکھارا مجھ کو
نہ ہنسنے دے نہ رونے دے نہ جینے دے نہ مرنے دےاسی کو اصطلاحاً ہم زمانہ کہتے آئے ہیں
بہت سے غم چھپے ہوں گے ہنسی میںذرا ان ہنسنے والوں کو ٹٹولو
ہنس مگر ہنسنے سے پہلے سوچ لےیہ نہ ہو پھر عمر بھر رونا پڑے
جل گیا کون میرے ہنسنے پر''یہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ہے''
میں نے ہنسنے کی اذیت جھیل لی رویا نہیںیہ سلیقہ بھی کوئی آسان جینے کا نہ تھا
جگر میں ٹیس لب ہنسنے پہ مجبورکچھ ایسی ہی ہماری زندگی ہے
مری ناکامیوں پر ہنسنے والےترے پہلو میں شاید دل نہیں ہے
روز سنتا ہوں میں ہنسنے کی صداکون یہ میرے سوا ہے مجھ میں
پتھر ہوتا جاتا ہوںہنسنے دو یا رونے دو
کلیوں کو کھل کے ہنسنے کا انداز آ گیاگلشن میں آ کے تم جو ذرا مسکرا گئے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books