aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "''fariiha"
ہم تحفے میں گھڑیاں تو دے دیتے ہیںاک دوجے کو وقت نہیں دے پاتے ہیں
زمانے اب ترے مد مقابلکوئی کمزور سی عورت نہیں ہے
تمہارے رنگ پھیکے پڑ گئے ناں؟مری آنکھوں کی ویرانی کے آگے
دے رہے ہیں لوگ میرے دل پہ دستک بار باردل مگر یہ کہہ رہا ہے صرف تو اور صرف تو
تمہیں پتا ہے مرے ہاتھ کی لکیروں میںتمہارے نام کے سارے حروف بنتے ہیں
تمہیں پانے کی حیثیت نہیں ہےمگر کھونے کی بھی ہمت نہیں ہے
رات سے ایک سوچ میں گم ہوںکس بہانے تجھے کہوں آ جا
تم مری وحشتوں کے ساتھی تھےکوئی آسان تھا تمہیں کھونا؟
ہتھیلی سے ٹھنڈا دھواں اٹھ رہا ہےیہی خواب ہر مرتبہ دیکھتی ہوں
اس کی جانب سے بڑھا ایک قدممیرے سو سال بڑھا دیتا ہے
عین ممکن ہے اسے مجھ سے محبت ہی نہ ہودل بہر طور اسے اپنا بنانا چاہے
لڑکھڑانا نہیں مجھے پھر بھیتم مرا ہاتھ تھام کر رکھنا
مرے ہجر کے فیصلے سے ڈرو تممیں خود میں عجب حوصلہ دیکھتی ہوں
بھلا میں زخم کھول کر دکھاؤں کیوںاداس ہوں تو ہوں تمہیں بتاؤں کیوں
ہم آج قوس قزح کے مانند ایک دوجے پہ کھل رہے ہیںمجھے تو پہلے سے لگ رہا تھا یہ آسمانوں کا سلسلہ ہے
اے مجھے پھول بھیجنے والےتو مری عادتیں بگاڑے گا
بھلی کیوں لگے ہم کو خوشیوں کی دستکابھی ہم محبت کا غم کر رہے ہیں
وہ خدا ہے تو بھلا اس سے شکایت کیسی؟مقتدر ہے وہ ستم مجھ پہ جو ڈھانا چاہے
وہ ترے شہر میں آتے ہی دھڑکنا دل کاہر گلی یار مرے تیری گلی ہو جیسے
سوئی ہوئی تڑپ کو پھر سے جگا رہا ہےکہتا تو کچھ نہیں ہے بس یاد آ رہا ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books