aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "'ज़की'"
میں بدلتے ہوئے حالات میں ڈھل جاتا ہوںدیکھنے والے اداکار سمجھتے ہیں مجھے
میں آپ اپنی موت کی تیاریوں میں ہوںمیرے خلاف آپ کی سازش فضول ہے
روشنی بانٹتا ہوں سرحدوں کے پار بھی میںہم وطن اس لیے غدار سمجھتے ہیں مجھے
نہ جی بھر کے دیکھا نہ کچھ بات کیبڑی آرزو تھی ملاقات کی
ہم بھی کہنے لگے ہیں رات کو راتہم بھی گویا خراب ہونے لگے
یار بھی راہ کی دیوار سمجھتے ہیں مجھےمیں سمجھتا تھا مرے یار سمجھتے ہیں مجھے
عشق کی راہوں میں آیا ہے اک ایسا بھی مقامصرف اک میں ہوں وہاں اہل زمیں کوئی نہیں
اک ذرا تیغ نگہ کو جو اشارا ہو جائےآپ کا نام ہو اور کام ہمارا ہو جائے
پھلوں کے ساتھ کہیں گھونسلے نہ گر جائیںخیال رکھتا ہوں پتھر اچھالتا ہوا میں
بن مانگے مل رہا ہو تو خواہش فضول ہےسورج سے روشنی کی گزارش فضول ہے
یاد آئے ہیں اف گنہ کیا کیاہاتھ اٹھائے ہیں جب دعا کے لئے
اہل دل نے کئے تعمیر حقیقت کے ستوںاہل دنیا کو روایات پہ رونا آیا
میں تو خود بکنے کو بازار میں آیا ہوا ہوںاور دکاں دار خریدار سمجھتے ہیں مجھے
لاشوں میں ایک لاش مری بھی نہ ہو کہیںتکتا ہوں ایک ایک کو چادر اٹھا کے میں
عتاب و قہر کا ہر اک نشان بولے گامیں چپ رہا تو شکستہ مکان بولے گا
ایک دن نقش قدم پر مرے بن جائے گی راہآج صحرا میں تو تنہا ہوں کہیں کوئی نہیں
تو ہی بتا دے کیسے کاٹوںرات اور ایسی کالی رات
میں سر بہ سجدہ سکوں میں نہیں سفر میں ہوںجبیں پہ داغ نہیں آبلہ بنا ہوا ہے
اب مجھے بولنا نہیں پڑتااب میں ہر شخص کی پکار میں ہوں
حسن جس حال میں نظر آیاہم نے اس حال میں پرستش کی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books