aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "'adiib'"
جہاں پہنچ کے قدم ڈگمگائے ہیں سب کےاسی مقام سے اب اپنا راستا ہوگا
سفر میں ایسے کئی مرحلے بھی آتے ہیںہر ایک موڑ پہ کچھ لوگ چھوٹ جاتے ہیں
امیر کارواں ہے تنگ ہم سےہمارا راستا سب سے الگ ہے
ہم نے گھر کی سلامتی کے لئےخود کو گھر سے نکال رکھا ہے
جنہیں یہ فکر نہیں سر رہے رہے نہ رہےوہ سچ ہی کہتے ہیں جب بولنے پہ آتے ہیں
تو اپنی مرضی کے سبھی کردار آزما لےمرے بغیر اب تری کہانی نہیں چلے گی
میں اکیلا ہوں تو بھی تنہا ہےہم بھی کتنے ہیں بے سہارے دیکھ
زمانہ مجھ سے جدا ہو گیا زمانہ ہوارہا ہے اب تو بچھڑنے کو مجھ سے تو باقی
دھیما دھیما درد سہانا ہم کو اچھا لگتا تھادکھتے جی کو اور دکھانا ہم کو اچھا لگتا تھا
نکل آیا ہوں آگے اس جگہ سےجہاں سے لوٹ جانا چاہیے تھا
ہزار بار ارادہ کئے بغیر بھی ہمچلے ہیں اٹھ کے تو اکثر گئے اسی کی طرف
منزلیں نہ بھولیں گے راہرو بھٹکنے سےشوق کو تعلق ہی کب ہے پاؤں تھکنے سے
ہم ان کی آس پہ عمریں گزار دیتے ہیںوہ معجزے جو کبھی رونما نہیں ہوتے
شہر سخن عجیب ہو گیا ہےناقد یہاں ادیب ہو گیا ہے
ہم سے عابدؔ اپنے رہبر کو شکایت یہ رہیآنکھ موندے ان کے پیچھے چلنے والے ہم نہیں
لہجے اور آواز میں رکھا جاتا ہےاب تو زہر الفاظ میں رکھا جاتا ہے
ذرا سی دیر تجھے آئنہ دکھایا ہےذرا سی بات پر اتنے خفا نہیں ہوتے
شو کیس میں رکھا ہوا عورت کا جو بت ہےگونگا ہی سہی پھر بھی دل آویز بہت ہے
رونے کو تو رو لیتے ہیں ہم خون کے آنسوشبنم سا ہمیں اشک بہانا نہیں آتا
اسی نے سب سے پہلے ہار مانیوہی سب سے دلاور لگ رہا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books