aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "'amaanat'"
اس کی یاد آئی ہے سانسو ذرا آہستہ چلودھڑکنوں سے بھی عبادت میں خلل پڑتا ہے
کیوں وصل کی شب ہاتھ لگانے نہیں دیتےمعشوق ہو یا کوئی امانت ہو کسی کی
کس طرح امانتؔ نہ رہوں غم سے میں دلگیرآنکھوں میں پھرا کرتی ہے استاد کی صورت
بوسہ آنکھوں کا جو مانگا تو وہ ہنس کر بولےدیکھ لو دور سے کھانے کے یہ بادام نہیں
مجھے پھونکنے سے پہلے مرا دل نکال لینایہ کسی کی ہے امانت مرے ساتھ جل نہ جائے
یہ درد کہ ہے تیری محبت کی امانتمر جائیں گے اس درد کا درماں نہ کریں گے
گھر مرے شب کو جو وہ رشک قمر آ نکلاہو گئے پرتو رخ سے در و دیوار سفید
جی چاہتا ہے صانع قدرت پہ ہوں نثاربت کو بٹھا کے سامنے یاد خدا کروں
اے اجل کچھ زندگی کا حق بھی ہےزندگی تیری امانت ہی سہی
کس قدر دل سے فراموش کیا عاشق کونہ کبھی آپ کو بھولے سے بھی میں یاد آیا
وطن پرستی ہمارا مذہب ہیں جسم و جاں ملک کی امانتکریں گے برپا قہر عدو پر رہے گا دائم وطن سلامت
محشر کا کیا وعدہ یاں شکل نہ دکھلائیاقرار اسے کہتے ہیں انکار اسے کہتے ہیں
ہجر تھا بار امانت کی طرحسو یہ غم آخری ہچکی سے اٹھا
گالی کے سوا ہاتھ بھی چلتا ہے اب ان کاہر روز نئی ہوتی ہے بیداد کی صورت
جس رات کھلا مجھ پہ وہ مہتاب کی صورتوہ رات ستاروں کی امانت ہے سحر تک
وہم ہی وہم میں اپنی ہوئی اوقات بسرکمر یار کو بھولے تو دہن یاد آیا
چٹکیاں دل میں مرے لینے لگا ناخن عشقگلبدن دیکھ کے اس گل کا بدن یاد آیا
ادھ بنے خوابوں کا انبار پڑا ہے دل میںآنکھ والوں کے لیے ہے یہ امانت میری
زندگی اس کی امانت تھی وگرنہ مظہرؔہم اسے اپنے تصرف میں بھی لا سکتے تھے
ہے لطف حسینوں کی دو رنگی کا امانتؔدو چار گلابی ہوں تو دو چار بسنتی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books