aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "'barq'"
ہزار برق گرے لاکھ آندھیاں اٹھیںوہ پھول کھل کے رہیں گے جو کھلنے والے ہیں
اے صنم وصل کی تدبیروں سے کیا ہوتا ہےوہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے
نگاہ برق نہیں چہرہ آفتاب نہیںوہ آدمی ہے مگر دیکھنے کی تاب نہیں
شہ زور اپنے زور میں گرتا ہے مثل برقوہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنوں کے بل چلے
ہمارے عیب نے بے عیب کر دیا ہم کویہی ہنر ہے کہ کوئی ہنر نہیں آتا
عاشق کا خط ہے پڑھنا ذرا دیکھ بھال کےکاغذ پہ رکھ دیا ہے کلیجہ نکال کے
کدھر سے برق چمکتی ہے دیکھیں اے واعظمیں اپنا جام اٹھاتا ہوں تو کتاب اٹھا
برق کو ابر کے دامن میں چھپا دیکھا ہےہم نے اس شوخ کو مجبور حیا دیکھا ہے
اتنا تو جذب عشق نے بارے اثر کیااس کو بھی اب ملال ہے میرے ملال کا
شوخی سے ٹھہرتی نہیں قاتل کی نظر آجیہ برق بلا دیکھیے گرتی ہے کدھر آج
دن رات پڑا رہتا ہوں دروازے پہ اپنےاس غم میں کہ کوئی کبھی آتا تھا ادھر سے
دولت نہیں کام آتی جو تقدیر بری ہوقارون کو بھی اپنا خزانا نہیں ملتا
تڑپتی پھر رہی ہے برق اب تکالجھ بیٹھی تھی میرے آشیاں سے
کس طرح ملیں کوئی بہانا نہیں ملتاہم جا نہیں سکتے انہیں آنا نہیں ملتا
ہم تو اپنوں سے بھی بیگانہ ہوئے الفت میںتم جو غیروں سے ملے تم کو نہ غیرت آئی
اندھیری شب میں بھی تعمیر آشیاں نہ رکےنہیں چراغ تو کیا برق تو چمکتی ہے
پوچھا اگر کسی نے مرا آ کے حال دلبے اختیار آہ لبوں سے نکل گئی
کب تک چھپاؤگے رخ زیبا نقاب میںبرق جمال رہ نہیں سکتا حجاب میں
بے بلائے ہوئے جانا مجھے منظور نہیںان کا وہ طور نہیں میرا یہ دستور نہیں
شباب حسن ہے برق و شرر کی منزل ہےیہ آزمائش قلب و نظر کی منزل ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books