aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "'farah'"
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آآ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیںجس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
پوچھو ذرا یہ چاند سے کیسے سحر ہوئیاتنی طویل رات بھی کیسے بسر ہوئی
اس کا ملنا ہے عجب طرح کا مجھ سے ملنادشت امکان میں ہو پھولوں کا جیسے کھلنا
تقسیم پھر ہوئی ہے وراثت کچھ اس طرحاک ماں زمیں پہ دیکھیے پھر در بدر ہوئی
کچھ اس طرح قریب وہ آیا مرے لیےاس کی توجہ پیار میں چاہت کا گھر ہوئی
نہیں ہے خوش اضطراب میں ہےمرا یہ دل بھی سراب میں ہے
وہ یوں تو لگتا ہے سب کے جیسامگر جدا کچھ جناب میں ہے
میں اس کی انکھوں میں ایسے ڈوبیکہ ڈوبا کوئی چناب میں ہے
خوشیاں جو بٹ رہی تھیں وہ ہم کو نہیں ملیںآئی ہماری باری تو واپس نظر ہوئی
گر شاخ زعفراں اسے کہیے تو ہے رواہے فرح بخش واقعی اس حد کوہاں بسنت
میں کیسی راہوں میں کھو گئی ہوںسبھی قصور انتخاب میں ہے
میں چاہے اس میں نہیں ہوں شاملمگر وہ دل کے نصاب میں ہے
یہ مجھ کو محسوس ہو رہا ہےفرحؔ پھر کوئی عتاب میں ہے
ہم بھول گئے عہد و کرم تیرے ستم بھیاب تجھ سے زمانے سے گلہ کچھ بھی نہیں ہے
مل ہی جاؤ گے مجھے وقت کی گردش سے پرےبس ذرا جسم کی دیوار گرانی ہوگی
اس نے کوئی صدا بھی تو میری نہیں سنیمیری اثر پذیری بھی اب بے اثر ہوئی
نہیں نصیب میں منزل تو راستے کیوں ہیںطویل تر یہ جدائی کے سلسلے کیوں ہیں
کتنی فراخ دل ہوں میں فرحؔ جی پیار میںحیرت ہے اس کی چاہ میں کتنی نڈر ہوئی
اس تیری محبت میں ملا کچھ بھی نہیں ہےمیں جان گئی ہوں کہ صلہ کچھ بھی نہیں ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books