aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "'habiib-jaalib'"
کبھی جمہوریت یہاں آئےیہی جالبؔ ہماری حسرت ہے
دشمنوں نے جو دشمنی کی ہےدوستوں نے بھی کیا کمی کی ہے
امن تھا پیار تھا محبت تھارنگ تھا نور تھا نوا تھا فراق
شعر سے شاعری سے ڈرتے ہیںکم نظر روشنی سے ڈرتے ہیں
اپنی تو داستاں ہے بس اتنیغم اٹھائے ہیں شاعری کی ہے
لوگ ڈرتے ہیں دشمنی سے تریہم تری دوستی سے ڈرتے ہیں
کچھ لوگ خیالوں سے چلے جائیں تو سوئیںبیتے ہوئے دن رات نہ یاد آئیں تو سوئیں
تمہیں تو ناز بہت دوستوں پہ تھا جالبؔالگ تھلگ سے ہو کیا بات ہو گئی پیارے
لاکھ کہتے رہیں ظلمت کو نہ ظلمت لکھناہم نے سیکھا نہیں پیارے بہ اجازت لکھنا
آنے والی برکھا دیکھیں کیا دکھلائے آنکھوں کویہ برکھا برساتے دن تو بن پریتم بیکار گئے
دنیا تو چاہتی ہے یونہی فاصلے رہیںدنیا کے مشوروں پہ نہ جا اس گلی میں چل
پا سکیں گے نہ عمر بھر جس کوجستجو آج بھی اسی کی ہے
ان کے آنے کے بعد بھی جالبؔدیر تک ان کا انتظار رہا
اور سب بھول گئے حرف صداقت لکھنارہ گیا کام ہمارا ہی بغاوت لکھنا
ایک ہمیں آوارہ کہنا کوئی بڑا الزام نہیںدنیا والے دل والوں کو اور بہت کچھ کہتے ہیں
جن کی یادوں سے روشن ہیں میری آنکھیںدل کہتا ہے ان کو بھی میں یاد آتا ہوں
تو آگ میں اے عورت زندہ بھی جلی برسوںسانچے میں ہر اک غم کے چپ چاپ ڈھلی برسوں
اک عمر سنائیں تو حکایت نہ ہو پوریدو روز میں ہم پر جو یہاں بیت گئی ہے
یہ اور بات تیری گلی میں نہ آئیں ہملیکن یہ کیا کہ شہر ترا چھوڑ جائیں ہم
اس ستم گر کی حقیقت ہم پہ ظاہر ہو گئیختم خوش فہمی کی منزل کا سفر بھی ہو گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books