aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "'hazii.n'"
اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سواراحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا
دیکھا نہیں وہ چاند سا چہرا کئی دن سےتاریک نظر آتی ہے دنیا کئی دن سے
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بد ناموہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کااسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے
وہ سادگی میں بھی ہے عجب دل کشی لئےاس واسطے ہم اس کی تمنا میں جی لئے
قطرہ نہ ہو تو بحر نہ آئے وجود میںپانی کی ایک بوند سمندر سے کم نہیں
عجب بہار دکھائی لہو کے چھینٹوں نےخزاں کا رنگ بھی رنگ بہار جیسا تھا
تری تلاش میں نکلے تو اتنی دور گئےکہ ہم سے طے نہ ہوئے فاصلے جدائی کے
کبھی اس راہ سے گزرے وہ شایدگلی کے موڑ پر تنہا کھڑا ہوں
عشق ہے جی کا زیاں عشق میں رکھا کیا ہےدل برباد بتا تیری تمنا کیا ہے
اداسیاں ہیں جو دن میں تو شب میں تنہائیبسا کے دیکھ لیا شہر آرزو میں نے
نظر نہ آئی کبھی پھر وہ گاؤں کی گوریاگرچہ مل گئے دیہات آ کے شہروں سے
اسی کو دشت خزاں نے کیا بہت پامالجو پھول سب سے حسیں موسم بہار میں تھا
اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدالڑتے ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی نہیں
پھر اشاروں سے بلاتے ہیں وہ اپنی جانباور جو یہ بھی نگہ شوق کا دھوکہ نکلا
غم دے گیا نشاط شناسائی لے گیاوہ اپنے ساتھ اپنی مسیحائی لے گیا
دشنام یار طبع حزیں پر گراں نہیںاے ہم نشیں نزاکت آواز دیکھنا
دور ساحل سے کوئی شوخ اشارا بھی نہیںڈوبنے والے کو تنکے کا سہارا بھی نہیں
کلیوں میں تازگی ہے نہ پھولوں میں باس ہےتیرے بغیر سارا گلستاں اداس ہے
غیروں کی شکستہ حالت پر ہنسنا تو ہمارا شیوہ تھالیکن ہوئے ہم آزردہ بہت جب اپنے گھر کی بات چلی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books