aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "'khurshiid'"
گل ہو مہتاب ہو آئینہ ہو خورشید ہو میراپنا محبوب وہی ہے جو ادا رکھتا ہو
عشق میں تہذیب کے ہیں اور ہی کچھ فلسفےتجھ سے ہو کر ہم خفا خود سے خفا رہنے لگے
ایک ہو جائیں تو بن سکتے ہیں خورشید مبیںورنہ ان بکھرے ہوئے تاروں سے کیا کام بنے
کوئی چراغ جلاتا نہیں سلیقے سےمگر سبھی کو شکایت ہوا سے ہوتی ہے
روز دیوار میں چن دیتا ہوں میں اپنی اناروز وہ توڑ کے دیوار نکل آتی ہے
ہمیں ہر وقت یہ احساس دامن گیر رہتا ہےپڑے ہیں ڈھیر سارے کام اور مہلت ذرا سی ہے
پوچھ رہے ہیں مجھ سے پیڑوں کے سوداگرآب و ہوا کیسے زہریلی ہو جاتی ہے
بہت سکون سے رہتے تھے ہم اندھیرے میںفساد پیدا ہوا روشنی کے آنے سے
ساحل سے سنا کرتے ہیں لہروں کی کہانییہ ٹھہرے ہوئے لوگ بغاوت نہیں کرتے
مری مشکل مری مشکل نہیں ہےوسیلہ تیری آسانی کا میں ہوں
تو مجھے بنتے بگڑتے ہوئے اب غور سے دیکھوقت کل چاک پہ رہنے دے نہ رہنے دے مجھے
خموش رہنے کی عادت بھی مار دیتی ہےتمہیں یہ زہر تو اندر سے چاٹ جائے گا
آخر کو ہنس پڑیں گے کسی ایک بات پررونا تمام عمر کا بے کار جائے گا
ہم بھی ترے بیٹے ہیں ذرا دیکھ ہمیں بھیاے خاک وطن تجھ سے شکایت نہیں کرتے
درد کا ذائقہ بتاؤں کیایہ علاقہ زباں سے باہر ہے
کوئی ہلچل ہے نہ آہٹ نہ صدا ہے کوئیدل کی دہلیز پہ چپ چاپ کھڑا ہے کوئی
تمام عمر اکیلے میں تجھ سے باتیں کیںتمام عمر ترے روبرو خموش رہے
خدا نے بخشا ہے کیا ظرف موم بتی کوپگھلتے رہنا مگر ساری رات چپ رہنا
پیری میں ولولے وہ کہاں ہیں شباب کےاک دھوپ تھی کہ ساتھ گئی آفتاب کے
رخصت ہوا وہ اشک ہمارے نکل آئےخورشید کے چھپتے ہی ستارے نکل آئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books