aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "'naved'"
جدا ہوئے تو جدائی میں یہ کمال بھی تھاکہ اس سے رابطہ ٹوٹا بھی تھا بحال بھی تھا
میرا وجود جذب ہوا تیرے جسم میںاب مجھ کو اپنے جسم کے اندر تلاش کر
ایام کے غبار سے نکلا تو دیر تکمیں راستوں کو دھول بنا دیکھتا رہا
رہتی ہے شب و روز میں بارش سی تری یادخوابوں میں اتر جاتی ہیں گھنگھور سی آنکھیں
کچھ اس طرح سے کہا مجھ سے بیٹھنے کے لیےکہ جیسے بزم سے اس نے اٹھا دیا ہے مجھے
تری جدائی کا موسم بھی خوبصورت ہےمجھے نکال رہا ہے خمار سے باہر
سحر کی گونج سے آوازۂ جمال ہواسو جاگتا رہا اطراف کو جگائے ہوئے
خالی ہوا گلاس نشہ سر میں آ گیادریا اتر گیا تو سمندر میں آ گیا
میں نے بچپن کی خوشبوئے نازکایک تتلی کے سنگ اڑائی تھی
رات بھر کوئی نہ دروازہ کھلادستکیں دیتی رہی پاگل ہوا
مجھے اس جنوں کی ہے جستجو جو چمن کو بخش دے رنگ و بوجو نوید فصل بہار ہو مجھے اس نظر کی تلاش ہے
خواہشوں کے پیڑ سے گرتے ہوئے پتے نہ چنزندگی کے صحن میں امید کا پودا لگا
دروازے تھے کچھ اور بھی دروازے کے پیچھےبرسوں پہ گئی بات مہینوں سے نکل کر
میں اپنے ہجر میں تھا مبتلا ازل سے مگرترے وصال نے مجھ سے ملا دیا ہے مجھے
چراغ ہائے تکلف بجھا دیے گئے ہیںاٹھاؤ جام کہ پردے اٹھا دیے گئے ہیں
زخم تلاش میں ہے نہاں مرہم دلیلتو اپنا دل نہ ہار محبت بحال رکھ
آئے ہیں لوگ رات کی دہلیز پھاند کران کے لیے نوید سحر ہونی چاہیئے
کیا جانے کس کا ہاتھ مرے ہاتھ آ گیاجس کی گرفت چاہیے تھی شل ملا مجھے
کسی کو رشک آئے کیوں نہ قسمت پر ہماری اباجڑ آئے ہیں ہر جانب سے بسنا رہ گیا باقی
میں خود کو دوسروں سے کیا جدا کروںبہت ملا جلا دیا گیا مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books