aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "'rahiim'"
وہ بڑا رحیم و کریم ہے مجھے یہ صفت بھی عطا کرےتجھے بھولنے کی دعا کروں تو مری دعا میں اثر نہ ہو
دیکھ رہا تھا جاتے جاتے حسرت سےسوچ رہا ہوگا میں اس کو روکوں گا
وہ سو رہا ہے خدا دور آسمانوں میںفرشتے لوریاں گاتے ہیں اس کے کانوں میں
رحیم و رام کی سمرن ہے شیخ و ہندو کودل اس کے نام کی رٹنا رٹے ہے کیا کیجے
وہ ہے بڑا کریم رحیم اس کی ذات ہےناحق گناہ گاروں کو فکر نجات ہے
کتنا دشوار لگ رہا تھا سفردیکھو ہم آ گئے وہاں سے یہاں
میں تیری چاہ میں جھوٹا ہوس میں سچا ہوںبرا سمجھ لے مگر دوسروں سے اچھا ہوں
بہت گھاٹے میں ہے اردو زباں کیوںمحبت کی زباں ہوتے ہوئے بھی
تیرے کہنے سے چپ نہیں ہوں میںجانتا ہوں کہ بولنا کب ہے
آواز دے رہا ہے اکیلا خدا مجھےمیں اس کو سن رہا ہوں ہواؤں کے کان سے
شور میں نفرت کے میری بات ضائع ہو گئیمیرا کہنا اور تھا ان کا سمجھنا اور تھا
ہونٹ اپنے ہیں دانت بھی اپنےکیا شکایت کریں کسی سے ہم
نظر رکھتے ہیں اس کی ہر ادا پربظاہر بے خبر ہوتے ہوئے بھی
ملت کی آبرو کو ملاتا ہے خاک میںلیڈر ہمارا کتنا بڑا خاکسار ہے
میں بھی تالاب کا ٹھہرا ہوا پانی تھا کبھیایک پتھر نے رواں دھار کیا ہے مجھ کو
ایک تم ہو کہ تمہیں سوچنا آتا ہی نہیںایک ہم ہیں کہ بہت سوچ کے نقصان میں ہیں
تمام عمر مری سوگوار گزری ہےنصیب میرے کسی کربلا نے لکھے تھے
اب ترے شہر میں رہنا کوئی آسان کہاںسب مجھے تیرے حوالے ہی سے پہچانتے ہیں
وہ اجنبی تری بانہوں میں جو رہا شب بھرکسے خبر کہ وہ دن بھر کہاں رہا ہوگا
اسی مٹی سے حسب اور نسب تھا اپناکیوں ہوئے شہر میں آوارہ بہت مت پوچھو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books