aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "'shohrat'"
شہرت کی بلندی بھی پل بھر کا تماشا ہےجس ڈال پہ بیٹھے ہو وہ ٹوٹ بھی سکتی ہے
عشق مجھ کو نہیں وحشت ہی سہیمیری وحشت تری شہرت ہی سہی
ہم سفر ہو تو کوئی اپنا ساچاند کے ساتھ چلو گے کب تک
نہ جانے کتنے چراغوں کو مل گئی شہرتاک آفتاب کے بے وقت ڈوب جانے سے
ہم طالب شہرت ہیں ہمیں ننگ سے کیا کامبد نام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا
یہ کس عذاب میں چھوڑا ہے تو نے اس دل کوسکون یاد میں تیری نہ بھولنے میں قرار
گرد شہرت کو بھی دامن سے لپٹنے نہ دیاکوئی احسان زمانے کا اٹھایا ہی نہیں
کسی کو بے سبب شہرت نہیں ملتی ہے اے واحدؔانہیں کے نام ہیں دنیا میں جن کے کام اچھے ہیں
اب تو دروازے سے اپنے نام کی تختی اتارلفظ ننگے ہو گئے شہرت بھی گالی ہو گئی
اس گھر کی بدولت مرے شعروں کو ہے شہرتوہ گھر کہ جو اس شہر میں بد نام بہت ہے
شہرت کی فضاؤں میں اتنا نہ اڑو ساغرؔپرواز نہ کھو جائے ان اونچی اڑانوں میں
کیا پوچھتے ہو کون ہے یہ کس کی ہے شہرتکیا تم نے کبھی داغؔ کا دیواں نہیں دیکھا
الجھ رہے ہیں بہت لوگ میری شہرت سےکسی کو یوں تو کوئی مجھ سے اختلاف نہ تھا
میں اسے شہرت کہوں یا اپنی رسوائی کہوںمجھ سے پہلے اس گلی میں میرے افسانے گئے
ہاں اے غم عشق مجھ کو پہچاندل بن کے دھڑک رہا ہوں کب سے
وہ جنوں کو بڑھائے جائیں گےان کی شہرت ہے میری رسوائی
کھلی نہ مجھ پہ بھی دیوانگی مری برسوںمرے جنون کی شہرت ترے بیاں سے ہوئی
میری شہرت کے پیچھے ہےہاتھ بہت رسوائی کا
ہر سمت فلک بوس پہاڑوں کی قطاریںخسروؔ ہے نہ شیریںؔ ہے نہ تیشہ ہے نہ فرہاد
بکتا رہتا سر بازار کئی قسطوں میںشکر ہے میرے خدا نے مجھے شہرت نہیں دی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books