aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "'tarkash'"
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیںجس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
زندگی کے حسین ترکش میںکتنے بے رحم تیر ہوتے ہیں
ہم تو کہتے ہیں محبت میں مزا ہے ہی نہیںآپ کہتے ہیں تو پھر مان لیا جاتا ہے
اور بھٹکیں گے تو کچھ اور نیا دیکھیں گےہم تو آوارہ پرندے ہیں ہمارا کیا ہے
ایک ہی تیر ہے ترکش میں تو عجلت نہ کروایسے موقعے پہ نشانا بھی غلط لگتا ہے
پاگل وحشی تنہا تنہا اجڑا اجڑا دکھتا ہوںکتنے آئینے بدلے ہیں میں ویسے کا ویسا ہوں
آج پھر خود سے خفا ہوں تو یہی کرتا ہوںآج پھر خود سے کوئی بات نہیں کرتا میں
بناتا ہوں میں تصور میں اس کا چہرہ مگرہر ایک بار نئی کائنات بنتی ہے
تجھے گلے سے لگا کے بھی دیکھا جائے گاابھی تو مجھ کو ترا انتظار کرنا ہے
میرا پنجرہ کھول دیا ہے تم بھی عجیب شکاری ہواپنے ہی پر کاٹ لیے ہیں میں بھی عجیب پرندہ ہوں
خوب مشکل ہے پر آسان لیا جاتا ہےکتنا ہلکے میں یہ انسان لیا جاتا ہے
اب تو میں اور بھی برا ہوں کہاب زیادہ سدھر گیا ہوں میں
حسن ہوتا ہے کسی شے کا کوئی اپنا ہیاور پھر دیکھنے والے کی نظر ہوتی ہے
یوں اپنے آپ کو برباد کرتا ہے کوئیاے میرے دل تو سمجھ دار ہے نہیں ہے کیا
بے سبب جمع تو کرتا نہیں تیر و ترکشکچھ ہدف ہوگا زمانے کی ستم گاری کا
مجھ سے کہتے نہیں بنتا کہ ستم کم کیجےپھر نہ ایسا ہو کسی روز مرا غم کیجے
تم نے تو آپ ہی پنجرے کو کھلا چھوڑ دیاکوئی ایسے بھی پرندوں کو رہا کرتا ہے
اس کا ترکش خالی ہونے والا ہےمیرے نام کا تیر ہے کتنے تیروں میں
آپ نے اس کے فسانے ہی سنے ہوتے ہیںاور اچانک یہ بلا آپ کے سر ہوتی ہے
ترکش و دام کی حاجت ہی نہیں ہے تم کوتم ہو صیاد تو خود صید ہے فتراک بکف
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books