aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",AyRb"
کہاں سے لاؤں صبر حضرت ایوب اے ساقیخم آئے گا صراحی آئے گی تب جام آئے گا
سچی خوشی کی آس نہ ٹوٹے دعا کروجھوٹی تسلیوں سے بہلتے رہا کرو
شفق ہوں سورج ہوں روشنی ہوںصلیب غم پر ابھر رہا ہوں
رکھتے ہیں جو اللہ کی قدرت پہ بھروسہدنیا میں کسی کی وہ خوشامد نہیں کرتے
ڈھانپا کفن نے داغ عیوب برہنگیمیں ورنہ ہر لباس میں ننگ وجود تھا
اتنا مصروف کر لیا خود کوغم بھی آ کر خوشی سے لوٹ گئے
تمہاری خوش نصیبی ہے کہ تم سمجھے نہیں اب تکاکیلے پن میں اور تنہائی میں جو فرق ہوتا ہے
راستے میں مل گئے تو پوچھ لیتے ہیں مزاجاس سے بڑھ کر اور کیا ان کی عنایت چاہئے
کچھ عمر اپنی ذات کا دکھ جھیلتے رہےکچھ عمر کائنات کا دکھ جھیلنا پڑا
حدیث دل بہ زبان نظر بھی کہہ نہ سکاحضور حسن بڑھی اور بے بسی میری
کہا یہ میں نے بھلا کب کہ مت سزا دیجےمگر قصور تو مجھ کو مرا بتا دیجے
یہی سبب ہے کہ اکثر اداس رہتے ہیںجو ہم سے دور ہیں وہ آس پاس رہتے ہیں
اس سے کوئی گلہ بھی کریں ہم تو کیا کریںوعدہ کوئی کیا ہی نہیں اس نے آج تک
پر سمیٹے خود ہی بیٹھا ہے پرندہ اک طرفجو قفس میں ہی نہیں اس کو رہا کیسے کروں
خدا جانے یہ سوز ضبط ہے یا زخم ناکامیکبھی ہوتی نہ تھی سینے میں لیکن یہ جلن پہلے
ایک لڑکی چوڑیاں کھنکا رہی تھی اور تبھیاس کھنک سے اٹھ رہا تھا جیسے زندانی کا شور
چار سو آتش زنی کہرام کرفیو لوٹ مارفتنہ و شر دور حاضر کا مقدر بن گیا
وجہ سکوں نہ بن سکیں حسن کی دل نوازیاںبڑھ گئیں اور الجھنیں تم نے جو مسکرا دیا
انہیں خدا کا عمل شرمسار کر دے گابچھا رہے ہیں جو کانٹے کسی کی راہوں میں
ان کی نگاہ لطف کی تاثیر کیا کہوںذرے کو آفتاب بنا کر چلے گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books