aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",BAMo"
دشت تنہائی میں جینے کا سلیقہ سیکھئےیہ شکستہ بام و در بھی ہم سفر ہو جائیں گے
اب خاک اڑ رہی ہے یہاں انتظار کیاے دل یہ بام و در کسی جان جہاں کے تھے
بہت دنوں سے مرے بام و در کا حصہ ہےمری طرح یہ اداسی بھی گھر کا حصہ ہے
میرے ہی سنگ و خشت سے تعمیر بام و درمیرے ہی گھر کو شہر میں شامل کہا نہ جائے
رات اک اجڑے مکاں پر جا کے جب آواز دیگونج اٹھے بام و در میری صدا کے سامنے
کوئی یہاں سے چل دیا رونق بام و در نہیںدیکھ رہا ہوں گھر کو میں گھر ہے مگر وہ گھر نہیں
مکینوں کے تعلق ہی سے یاد آتی ہے ہر بستیوگرنہ صرف بام و در سے الفت کون رکھتا ہے
اس اک دئیے سے ہوئے کس قدر دئیے روشنوہ اک دیا جو کبھی بام و در میں تنہا تھا
بچے کھلی فضا میں کہاں تک نکل گئےہم لوگ اب بھی قید اسی بام و در میں ہیں
مانوس بام و در سے نظر پوچھتی رہیان میں بسے وہ لوگ پرانے کہاں گئے
بام و در پر اترنے والی دھوپسبز رنگ ملال رکھتی ہے
آ بسے کتنے نئے لوگ مکان جاں میںبام و در پر ہے مگر نام اسی کا لکھا
اپنی دیواروں سے کچھ باہر نکلصرف خالی گھر کے بام و در نہ دیکھ
بام و در کی روشنی پھر کیوں بلاتی ہے مجھےمیں نکل آیا تھا گھر سے اک شب تاریک میں
شہر نا پرساں میں کچھ اپنا پتہ ملتا نہیںبام و در روشن ہیں لیکن راستہ ملتا نہیں
چراغ ان پہ جلے تھے بہت ہوا کے خلافبجھے بجھے ہیں تبھی آج بام و در میرے
لرزتی چھت شکستہ بام و در سے بات کرنی ہےمجھے تنہائی میں کچھ اپنے گھر سے بات کرنی ہے
کیا خبر کب قید بام و در سے اکتا جائے دلبستیوں کے درمیاں صحرا بھی ہونا چاہیئے
خوں کا سیلاب تھا جو سر سے ابھی گزرا ہےبام و در اب بھی سسکتے ہیں مگر گھر چپ ہیں
کھلا یہ دل پہ کہ تعمیر بام و در ہے فریببگولے قالب دیوار و در میں ہوتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books