aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",BuMB"
ان سے چھینکے سے کوئی چیز اتروائی ہےکام کا کام ہے انگڑائی کی انگڑائی ہے
گیا بچپن شباب آیا بڑھاپا آنے والا ہےمگر میں تو ابھی تک آپ کو بچہ سمجھتا ہوں
نہ پوچھو تم کو اور دشمن کو دل میں کیا سمجھتا ہوںاسے الو تمہیں الو کا میں پٹھا سمجھتا ہوں
بوم صاحب کا عجب رنگ نرالا دیکھایار یاروں میں ہے اغیار ہے اغیاروں میں
شمع کچھ پھوکنے کے واسطے گھر پر نہیں جاتیفدا الو کا پٹھا آ کے خود پروانہ ہوتا ہے
اگر دل کو بچاتا میں نہ زلفوں کے اڑنگے سےتو دنیا بھر سے لمبی شام فرقت اور ہو جاتی
خوف بدنامی سے گو اکثر چھپایا جرم کولب پر ان کا نام پھر بھی بار بار آ ہی گیا
غیر جب خلوت سے نکلا دوڑ کر میں نے کہادوسرا بھی آپ کا امیدوار آ ہی گیا
لڑتے ہی پہلی نظر جان تصدق کر دیہو گیا ساتھ ہی آغاز کے انجام مرا
کبھی نہ تم کو غریبوں کا کچھ خیال ہوااسی کے ہو گئے جس کی گرہ میں مال ہوا
بس اب بارہ برس کے ہو گئے ختنہ کرا ڈالومسلمانی نہ ہو جس کی مسلماں ہو نہیں سکتا
لے کے اس شوخ کو آرام سے چھت پر سویاغیر کو ڈال دیا باندھ کے شہتیر کے ساتھ
جو پوچھا غیر کے گھر کیوں گئے تو فرمایاپہنچ گئے وہاں تیرے مکاں کے دھوکے میں
پڑے ہیں سینکڑوں تیغ نگاہ کے زخمیکہ اچھا خاصا ترا گھر ہی ہسپتال ہوا
مخالف پارٹی پچھلے مضامینوں کو روتی ہےہماری شاعری کی آج دنیا اور ہی کچھ ہے
دعائیں مانگتا ہوں اس لیے باوا کے مرنے کیکہ جو دولت ہے ان کی ما بدولت ہونے والی ہے
پڑیں جوتے ہزاروں سر پہ لیکن میں نہ نکلوں گاتیرے کوچہ کے ہمسر باغ رضواں ہو نہیں سکتا
شب وصال میں داڑھی منڈائی کام آئیلپٹ گئے وہ مجھے نوجواں کے دھوکے میں
بے دھڑک گھر میں ترے غیر چلے آتے ہیںآنکھیں کیا پھوٹ گئی ہیں ترے دربانوں کی
شراب ناب کی کرتا مذمت پھر نہ بھولے سےجو مے خانہ میں واعظ کی مرمت اور ہو جاتی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books