aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",CUer"
مقام فیضؔ کوئی راہ میں جچا ہی نہیںجو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے
کتنا ہے بد نصیب ظفرؔ دفن کے لیےدو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں
دن بھر کی مشقت سے بدن چور ہے لیکنماں نے مجھے دیکھا تو تھکن بھول گئی ہے
کل میں نے اس کو دیکھا تو دیکھا نہیں گیامجھ سے بچھڑ کے وہ بھی بہت غم سے چور تھا
ایماں مجھے روکے ہے جو کھینچے ہے مجھے کفرکعبہ مرے پیچھے ہے کلیسا مرے آگے
چل دئیے سوئے حرم کوئے بتاں سے مومنؔجب دیا رنج بتوں نے تو خدا یاد آیا
تھکن سے چور ہے سارا وجود اب میرامیں بوجھ اتنے غموں کا تو ڈھو نہیں سکتا
دیکھوں تو جرم اور نہ دیکھوں تو کفر ہےاب کیا کہوں جمال رخ فتنہ گر کو میں
مومنؔ خدا کے واسطے ایسا مکاں نہ چھوڑدوزخ میں ڈال خلد کو کوئے بتاں نہ چھوڑ
زبان ہوش سے یہ کفر سرزد ہو نہیں سکتامیں کیسے بن پئے لے لوں خدا کا نام اے ساقی
پرتو خور سے ہے شبنم کو فنا کی تعلیممیں بھی ہوں ایک عنایت کی نظر ہوتے تک
آدم سے باغ خلد چھٹا ہم سے کوئے یاروہ ابتدائے رنج ہے یہ انتہائے رنج
عشق میں شکوہ کفر ہے اور ہر التجا حرامتوڑ دے کاسۂ مراد عشق گداگری نہیں
کعبہ کے ڈھانے والے وہ اور لوگ ہوں گےہم کفر جانتے ہیں دل توڑنا کسی کا
کفر و اسلام کی کچھ قید نہیں اے آتشؔشیخ ہو یا کہ برہمن ہو پر انساں ہووے
بلا رہا تھا کوئی چیخ چیخ کر مجھ کوکنویں میں جھانک کے دیکھا تو میں ہی اندر تھا
یہ قدم قدم بلائیں یہ سواد کوئے جاناںوہ یہیں سے لوٹ جائے جسے زندگی ہو پیاری
لائے اس بت کو التجا کر کےکفر ٹوٹا خدا خدا کر کے
حقیقی عشق کی عشق مجازی پہلی منزل ہےچلو سوئے خدا اے زاہدوں کوئے بتاں ہو کر
اپنی خوئے وفا سے ڈرتا ہوںعاشقی بندگی نہ ہو جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books