aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",EJOa"
کبھی یک بہ یک توجہ کبھی دفعتاً تغافلمجھے آزما رہا ہے کوئی رخ بدل بدل کر
زندگی کیا ہے عناصر میں ظہور ترتیبموت کیا ہے انہیں اجزا کا پریشاں ہونا
تم آئے ہو تمہیں بھی آزما کر دیکھ لیتا ہوںتمہارے ساتھ بھی کچھ دور جا کر دیکھ لیتا ہوں
میں اس کے وعدے کا اب بھی یقین کرتا ہوںہزار بار جسے آزما لیا میں نے
جاؤ بھی کیا کرو گے مہر و وفابارہا آزما کے دیکھ لیا
تو اپنی مرضی کے سبھی کردار آزما لےمرے بغیر اب تری کہانی نہیں چلے گی
ادھر ادھر کے سنائے ہزار افسانےدلوں کی بات سنانے کا حوصلہ نہ ہوا
پھیلتے ہوئے شہرو اپنی وحشتیں روکومیرے گھر کے آنگن پر آسمان رہنے دو
گھر اپنا کسی اور کی نظروں سے نہ دیکھوہر طرح سے اجڑا ہے مگر پھر بھی سجا ہے
مری داستان حسرت وہ سنا سنا کے روئےمرے آزمانے والے مجھے آزما کے روئے
نہ انتظار کرو ان کا اے عزا داروشہید جاتے ہیں جنت کو گھر نہیں آتے
چلے آتے ہیں بے موسم کی بارش کی طرح آنسوبسا اوقات رونے کا سبب کچھ بھی نہیں ہوتا
اب کی بار جو گھر جانا تو سارے البم لے آناوقت کی دیمک لگ جاتی ہے یادوں کی الماری میں
بچپن کتنا پیارا تھا جب دل کو یقیں آ جاتا تھامرتے ہیں تو بن جاتے ہیں آسمان کے تارے لوگ
زیست اور موت کا آخر یہ فسانہ کیا ہےعمر کیوں حسب ضرورت نہیں دی جا سکتی
کسی کے وعدۂ صبر آزما کی خیر کہ ہماب اعتبار کی حد سے گزرتے جاتے ہیں
آنے والے کل کی خاطر ہر ہر پل قربان کیاحال کو دفنا دیتے ہیں ہم جینے کی تیاری میں
بہار نو کی پھر ہے آمد آمدچمن اجڑا کوئی پھر ہم نفس کیا
ہوا سے کہہ دو کہ یوں خود کو آزما کے دکھائےبہت چراغ بجھاتی ہے اک جلا کے دکھائے
فرہاد و قیس و وامق و عذرا تھے چار دوستاب ہم بھی آ ملے تو ہوئے مل کے چار پانچ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books