aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",R3sM"
عید کا دن ہے گلے آج تو مل لے ظالمرسم دنیا بھی ہے موقع بھی ہے دستور بھی ہے
بات سنائے نہ لگی دل کی بجھائے نہ کلی دل کی کھلائے نہ غم و رنج گھٹائے نہ رہ و رسمبڑھائے جو کہو کچھ تو خفا ہو کہے شکوے کی ضرورت جو یہی ہے تو نہ چاہو جو نہ
خموشی سے ادا ہو رسم دوریکوئی ہنگامہ برپا کیوں کریں ہم
یہ تو اک رسم جہاں ہے جو ادا ہوتی ہےورنہ سورج کی کہاں سالگرہ ہوتی ہے
جب لگیں زخم تو قاتل کو دعا دی جائےہے یہی رسم تو یہ رسم اٹھا دی جائے
میں اس کو دیکھ کے چپ تھا اسی کی شادی میںمزا تو سارا اسی رسم کے نباہ میں تھا
باقیؔ جو چپ رہوگے تو اٹھیں گی انگلیاںہے بولنا بھی رسم جہاں بولتے رہو
بلند ہاتھوں میں زنجیر ڈال دیتے ہیںعجیب رسم چلی ہے دعا نہ مانگے کوئی
شیخ صاحب سے رسم و راہ نہ کیشکر ہے زندگی تباہ نہ کی
کچھ تعلق بھی نہیں رسم جہاں سے آگےاس سے رشتہ بھی رہا وہم و گماں سے آگے
ریت بھی اپنی رت بھی اپنیدل رسم دنیا کیا جانے
تم جانو تم کو غیر سے جو رسم و راہ ہومجھ کو بھی پوچھتے رہو تو کیا گناہ ہو
حسن کافر تھا ادا قاتل تھی باتیں سحر تھیںاور تو سب کچھ تھا لیکن رسم دل داری نہ تھی
نیا بسمل ہوں میں واقف نہیں رسم شہادت سےبتا دے تو ہی اے ظالم تڑپنے کی ادا کیا ہے
زندگی ہم سے ترے ناز اٹھائے نہ گئےسانس لینے کی فقط رسم ادا کرتے تھے
پہلے سے مراسم نہ سہی پھر بھی کبھی تورسم و رہ دنیا ہی نبھانے کے لیے آ
چمن زار محبت میں خموشی موت ہے بلبلیہاں کی زندگی پابندئ رسم فغاں تک ہے
رسم تعظیم نہ رسوا ہو جائےاتنا مت جھکئے کہ سجدہ ہو جائے
تعلق کی نئی اک رسم اب ایجاد کرنا ہےنہ اس کو بھولنا ہے اور نہ اس کو یاد کرنا ہے
اب تو آ جاؤ رسم دنیا کیمیں نے دیوار بھی گرا دی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books