aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",US6m"
مری زبان کے موسم بدلتے رہتے ہیںمیں آدمی ہوں مرا اعتبار مت کرنا
بدل گیا ہے زمانہ بدل گئی دنیانہ اب وہ میں ہوں مری جاں نہ اب وہ تو تو ہے
مرا گمان ہے شاید یہ واقعہ ہو جائےکہ شام مجھ میں ڈھلے اور سب فنا ہو جائے
تمام شہر گرفتار ہے اذیت میںکسے کہوں مرے احباب کی خبر رکھے
تیز اتنا ہی اگر چلنا ہے تنہا جاؤ تمبات پوری بھی نہ ہوگی اور گھر آ جائے گا
کھینچ لائی ہے ترے دشت کی وحشت ورنہکتنے دریا ہی مری پیاس بجھانے آتے
وقت بے وقت جھلکتا ہے مری صورت سےکون چہرہ مری تشکیل میں آیا ہوا ہے
حسین آج بھی قائم ہے اپنی صورت پریزید چہرے بدلتا ہے ہر زمانے میں
انتہائی حسین لگتی ہےجب وہ کرتی ہے روٹھ کر باتیں
عجیب شور مچانے لگے ہیں سناٹےیہ کس طرح کی خموشی ہر اک صدا میں ہے
اب یہی سوچتے رہتے ہیں بچھڑ کر تجھ سےشاید ایسے نہیں ہوتا اگر ایسا کرتے
تری زمین پہ کرتا رہا ہوں مزدوریہے سوکھنے کو پسینہ معاوضہ ہے کہاں
دوست داری کے سلیقے سے بہت واقف ہوںاب مجھے ہاتھ ملانے کا ہنر آتا ہے
جو کشود کار طلسم ہے وہ فقط ہمارا ہی اسم ہےوہ گرہ کسی سے کھلے گی کیا جو تری جبیں کی شکن میں ہے
غلط روی کو تری میں غلط سمجھتا ہوںیہ بے وفائی بھی شامل مری وفا میں ہے
عشق تھا اور عقیدت سے ملا کرتے تھےپہلے ہم لوگ محبت سے ملا کرتے تھے
چھلک رہی ہے اداسی بدن کے برتن سےیہ بھر گیا ہے مجھے دوسرا دیا جائے
تمہارے ساتھ کئی رنج بانٹنے ہیں ہمیںسو ایک دن کے لیے زندگی سے فرصت لو
تمہارے ساتھ مرے مختلف مراسم ہیںمری وفا پہ کبھی انحصار مت کرنا
لوگ کہتے ہیں کہ وہ شخص ہے خوشبو جیساساتھ شاید اسے لے آئے ہوا دیکھتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books