aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",b2iQ"
دلی میں آج بھیک بھی ملتی نہیں انہیںتھا کل تلک دماغ جنہیں تاج و تخت کا
کہتے ہیں عید ہے آج اپنی بھی عید ہوتیہم کو اگر میسر جاناں کی دید ہوتی
درد الفت کا نہ ہو تو زندگی کا کیا مزاآہ و زاری زندگی ہے بے قراری زندگی
شرم آتی ہے کہ اس شہر میں ہم ہیں کہ جہاںنہ ملے بھیک تو لاکھوں کا گزارا ہی نہ ہو
اندھیرا مانگنے آیا تھا روشنی کی بھیکہم اپنا گھر نہ جلاتے تو اور کیا کرتے
آہ! کل تک وہ نوازش! آج اتنی بے رخیکچھ تو نسبت چاہئے انجام کو آغاز سے
میرے پہلو میں تم آؤ یہ کہاں میرے نصیبیہ بھی کیا کم ہے تصور میں تو آ جاتے ہو
سب دوست مصلحت کے دکانوں میں بک گئےدشمن تو پرخلوص عداوت میں اب بھی ہے
خود چراغ بن کے جل وقت کے اندھیرے میںبھیک کے اجالوں سے روشنی نہیں ہوتی
دوپہر تک بک گیا بازار کا ہر ایک جھوٹاور میں اک سچ کو لے کر شام تک بیٹھا رہا
تعجب کچھ نہیں داناؔ جو بازار سیاست میںقلم بک جائیں تو سچ بات لکھنا چھوڑ دیتے ہیں
غم بک رہے تھے میلے میں خوشیوں کے نام پرمایوس ہو کے لوٹے ہیں ہر اک دکاں سے ہم
بک جاتا ہوں ہاتھوں ہاتھحد سے زیادہ سستا ہوں
دل سا انمول رتن کون خریدے گا شکیبؔجب بکے گا تو یہ بے دام ہی بک جائے گا
خریدنے کے لئے اس کو بک گیا خود ہیمیں وہ ہوں جس کو منافعے میں بھی خسارا ہوا
جس کو بچائے رکھنے میں اجداد بک گئےہم نے اسی حویلی کو نیلام کر دیا
ناز نے پھر کیا آغاز وہ انداز نیازحسن جاں سوز کو پھر سوز کا دعویٰ ہے وہی
بک جاؤں سستے داموں ضرورت کے واسطےاترا ہوا غریب کا زیور نہیں ہوں میں
محو دید چمن شوق ہے پھر دیدۂ شوقگل شاداب وہی بلبل شیدا ہے وہی
بھیک دے کر نہ جانے کیا لیں گےاک بھکارن ڈری ڈری سوچے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books