aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",dIdu"
مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میںتو میرا شوق دیکھ مرا انتظار دیکھ
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہےبڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
عید آئی تم نہ آئے کیا مزا ہے عید کاعید ہی تو نام ہے اک دوسرے کی دید کا
کہتے ہیں عید ہے آج اپنی بھی عید ہوتیہم کو اگر میسر جاناں کی دید ہوتی
جناب کے رخ روشن کی دید ہو جاتیتو ہم سیاہ نصیبوں کی عید ہو جاتی
تم اپنے چاند تارے کہکشاں چاہے جسے دینامری آنکھوں پہ اپنی دید کی اک شام لکھ دینا
ظاہر کی آنکھ سے نہ تماشا کرے کوئیہو دیکھنا تو دیدۂ دل وا کرے کوئی
اے دوست تجھ کو رحم نہ آئے تو کیا کروںدشمن بھی میرے حال پہ اب آب دیدہ ہے
اشک غم دیدۂ پر نم سے سنبھالے نہ گئےیہ وہ بچے ہیں جو ماں باپ سے پالے نہ گئے
اتنے آنسو تو نہ تھے دیدۂ تر کے آگےاب تو پانی ہی بھرا رہتا ہے گھر کے آگے
آج یاروں کو مبارک ہو کہ صبح عید ہےراگ ہے مے ہے چمن ہے دل ربا ہے دید ہے
ہم نے دیکھا ہی تھا دنیا کو ابھی اس کے بغیرلیجئے بیچ میں پھر دیدۂ تر آ گئے ہیں
جو اور کچھ ہو تری دید کے سوا منظورتو مجھ پہ خواہش جنت حرام ہو جائے
ہمیں جن کی دید کی آس تھی وہ ملے تو راہ میں یوں ملےمیں نظر اٹھا کے تڑپ گیا وہ نظر اٹھا کے گزر گئے
میں فیصلے کی گھڑی سے گزر چکی ہوں مگرکسی کا دیدۂ حیراں مری تلاش میں ہے
حاصل اس مہ لقا کی دید نہیںعید ہے اور ہم کو عید نہیں
کیا کہوں دیدۂ تر یہ تو مرا چہرہ ہےسنگ کٹ جاتے ہیں بارش کی جہاں دھار گرے
دید کے قابل حسیں تو ہیں بہتہر نظر دیدار کے قابل نہیں
غیر سے کھیلی ہے ہولی یار نےڈالے مجھ پر دیدۂ خوں بار رنگ
وہاں عید کیا وہاں دید کیاجہاں چاند رات نہ آئی ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books