aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",eQlE"
ہماری عقل بے تدبیر پر تدبیر ہنستی ہےاگر تدبیر ہم کرتے ہیں تو تقدیر ہنستی ہے
عقل انساں نے بٹھا رکھے ہیں پہرے دل پردل کی کیا بات کہے گا جو نہ دیوانہ بنے
پئے دریافت اسرار حقیقت سب ہیں سرگرداںفلک کے پار لیکن عقل انسانی نہیں جاتی
اس بت کو چھوڑ کر حرم و دیر پر مٹےعقل شریف سے یہ نہایت بعید ہے
عشق نازک مزاج ہے بے حدعقل کا بوجھ اٹھا نہیں سکتا
مذہبی بحث میں نے کی ہی نہیںفالتو عقل مجھ میں تھی ہی نہیں
اچھا ہے دل کے ساتھ رہے پاسبان عقللیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے
ساحل کے سکوں سے کسے انکار ہے لیکنطوفان سے لڑنے میں مزا اور ہی کچھ ہے
ان کا جو فرض ہے وہ اہل سیاست جانیںمیرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے
اپنا زمانہ آپ بناتے ہیں اہل دلہم وہ نہیں کہ جن کو زمانہ بنا گیا
گھر لوٹ کے روئیں گے ماں باپ اکیلے میںمٹی کے کھلونے بھی سستے نہ تھے میلے میں
ہم جس کے ہو گئے وہ ہمارا نہ ہو سکایوں بھی ہوا حساب برابر کبھی کبھی
عقل کو تنقید سے فرصت نہیںعشق پر اعمال کی بنیاد رکھ
بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالبؔتماشائے اہل کرم دیکھتے ہیں
روئیں نہ ابھی اہل نظر حال پہ میرےہونا ہے ابھی مجھ کو خراب اور زیادہ
بولتے کیوں نہیں مرے حق میںآبلے پڑ گئے زبان میں کیا
اہل ہوس تو خیر ہوس میں ہوئے ذلیلوہ بھی ہوئے خراب، محبت جنہوں نے کی
عقل کہتی ہے دوبارہ آزمانا جہل ہےدل یہ کہتا ہے فریب دوست کھاتے جائیے
ہے رام کے وجود پہ ہندوستاں کو نازاہل نظر سمجھتے ہیں اس کو امام ہند
ہم تو بچپن میں بھی اکیلے تھےصرف دل کی گلی میں کھیلے تھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books