aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",faYx"
محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کااسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے
غم اور خوشی میں فرق نہ محسوس ہو جہاںمیں دل کو اس مقام پہ لاتا چلا گیا
مری اپنی اور اس کی آرزو میں فرق یہ تھامجھے بس وہ اسے سارا زمانہ چاہئے تھا
کہانی ختم ہوئی اور ایسی ختم ہوئیکہ لوگ رونے لگے تالیاں بجاتے ہوئے
قرض کی پیتے تھے مے لیکن سمجھتے تھے کہ ہاںرنگ لاوے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن
حقیقی اور مجازی شاعری میں فرق یہ پایاکہ وہ جامے سے باہر ہے یہ پاجامے سے باہر ہے
آنے والی نسلیں تم پر فخر کریں گی ہم عصروجب بھی ان کو دھیان آئے گا تم نے فراقؔ کو دیکھا ہے
غریب شہر تو فاقے سے مر گیا عارفؔامیر شہر نے ہیرے سے خودکشی کر لی
باقی رہے نہ فرق زمین آسمان میںاپنا قدم اٹھا لیں اگر درمیاں سے ہم
شجر نے پوچھا کہ تجھ میں یہ کس کی خوشبو ہےہوائے شام الم نے کہا اداسی کی
ہندی میں اور اردو میں فرق ہے تو اتناوہ خواب دیکھتے ہیں ہم دیکھتے ہیں سپنا
تفریق حسن و عشق کے انداز میں نہ ہولفظوں میں فرق ہو مگر آواز میں نہ ہو
مجھ کو خود میں جگہ نہیں ملتیتو ہے موجود اس قدر مجھ میں
سچ نہیں ہے اناج کی قلتیار فاقے یہاں ضمیر کے ہیں
ان میں کیا فرق ہے اب اس کا بھی احساس نہیںدرد اور دل کا ذرا دیکھیے یکساں ہونا
آج بھی گاؤں میں کچھ کچے مکانوں والےگھر میں ہمسائے کے فاقہ نہیں ہونے دیتے
فانوس بن کے جس کی حفاظت ہوا کرےوہ شمع کیا بجھے جسے روشن خدا کرے
تیرے بن گھڑیاں گنی ہیں رات دننو برس گیارہ مہینے سات دن
اک گھر بنا کے کتنے جھمیلوں میں پھنس گئےکتنا سکون بے سر و سامانیوں میں تھا
یہ کیسے مرحلے میں پھنس گیا ہے میرا گھر مالکاگر چھت کو بچا بھی لوں تو پھر دیوار جاتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books