aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",hAjP"
شاخ گل جھوم کے گل زار میں سیدھی جو ہوئیپھر گیا آنکھ میں نقشہ تری انگڑائی کا
عشق ہو جائے گا میری داستان عشق سےرات بھر جاگا کرو گے اس کہانی کے لئے
لکھا ہے جو تقدیر میں ہوگا وہی اے دلشرمندہ نہ کرنا مجھے تو دست دعا کا
ہجو نے تو ترا اے شیخ بھرم کھول دیاتو تو مسجد میں ہے نیت تری مے خانے میں
بے وفا تم با وفا میں دیکھیے ہوتا ہے کیاغیظ میں آنے کو تم ہو مجھ کو پیار آنے کو ہے
اے سالک انتظار حج میں کیا تو ہکا بکا ہےبگولے سا تو کر لے طوف دل پہلو میں مکہ ہے
نہ واعظ ہجو کر ایک دن دنیا سے جانا ہےارے منہ ساقی کوثر کو بھی آخر دکھانا ہے
کبھی جو یار کو دیکھا تو خواب میں دیکھامری مراد بھی آئی تو مستعار آئی
زاہد امید رحمت حق اور ہجو مئےپہلے شراب پی کے گناہگار بھی تو ہو
موجد جو نور کا ہے وہ میرا چراغ ہےپروانہ ہوں میں انجمن کائنات کا
کہا جو میں نے میرے دل کی اک تصویر کھنچوا دومنگا کر رکھ دیا اک شیشہ چکناچور پہلو میں
دنیا جو نہ میں چند نفس کے لیے لیتاجنت کا علاقہ مری جاگیر میں آتا
دیکھنے بھی جو وہ جاتے ہیں کسی گھائل کواک نمکداں میں نمک پیس کے بھر لیتے ہیں
کیا خدا ہیں جو بلائیں تو وہ آ ہی نہ سکیںہم یہ کہتے ہیں کہ آ جائیں تو جا ہی نہ سکیں
برہمن دیر سے کعبے سے پھر آئے حاجیتیرے در سے نہ سرکنا تھا نہ سرکے عاشق
قریب مرگ ہوں للہ آئینہ رکھ دوگلے سے میرے لپٹ جاؤ پھر نکھر لینا
رگڑی ہیں ایڑیاں تو ہوئی ہے یہ مستجابکس عاجزی سے کی ہے دعا کچھ نہ پوچھئے
نہیں کرتے وہ باتیں عالم رویا میں بھی ہم سےخوشی کے خواب بھی دیکھیں تو بے تعبیر ہوتے ہیں
عشق بازوں کی کہیں دنیا میں شنوائی نہیںان غریبوں کی قیامت میں سماعت ہو تو ہو
آمد آمد ہے ترے شہر میں کس وحشی کیبند رہنے کی جو تاکید ہے بازاروں کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books