aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",hami"
غلط باتوں کو خاموشی سے سننا حامی بھر لینابہت ہیں فائدے اس میں مگر اچھا نہیں لگتا
حامی بھی نہ تھے منکر غالبؔ بھی نہیں تھےہم اہل تذبذب کسی جانب بھی نہیں تھے
ہمی وہ علم کے روشن چراغ ہیں جن کوہوا بجھاتی نہیں ہے سلام کرتی ہے
روشن بھی ہمی سے رہی تقدیر ہماریاور اپنے مقدر کی سیاہی بھی ہمیں تھے
رستہ بھی ہمی لوگ تھے راہی بھی ہمیں تھےاور اپنی مسافت کی گواہی بھی ہمیں تھے
ہزار خوف مسلط رہے ہیں انساں پرمگر ہمیں تو ہمی سے ڈرا دیا گیا ہے
کونسا نام دیں ایسی برسات کو جس کے دامن میں پانی بھی ہے آگ بھیہوک اٹھتی رہی روح جلتی رہی دل پگھلتا رہا اشک ڈھلتے رہے
ہمی پریم چند کی کہانیوں کے لوگ ہیںوہ لوگ جن کی عمر کو ادھار نے نگل لیا
تم جو چاہو وہ کرتے پھرتے ہوساری پابندیاں ہمی پر ہیں
شہر در شہر یہ خاک و خوں کی فضا سوچی سمجھی ہوئی ایک تحریک ہےاونچے محلوں میں بیٹھے رہے اہل زر مفلسوں کے مکانات جلتے رہے
ہمی اکیلے نہیں زندگی سے ہارے ہوئےبہت سے لوگ کھڑے ہیں بدن اتارے ہوئے
دل ناامید تو نہیں ناکام ہی تو ہےلمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے
جو گزاری نہ جا سکی ہم سےہم نے وہ زندگی گزاری ہے
ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکندل کے خوش رکھنے کو غالبؔ یہ خیال اچھا ہے
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بد ناموہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
عشق نے غالبؔ نکما کر دیاورنہ ہم بھی آدمی تھے کام کے
محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کااسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیںجس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلےخدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
ہوش والوں کو خبر کیا بے خودی کیا چیز ہےعشق کیجے پھر سمجھئے زندگی کیا چیز ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books