aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",iSNe"
کیسے کہہ دوں کہ مجھے چھوڑ دیا ہے اس نےبات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی
اس نے بارش میں بھی کھڑکی کھول کے دیکھا نہیںبھیگنے والوں کو کل کیا کیا پریشانی ہوئی
کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا
بس یہ ہوا کہ اس نے تکلف سے بات کیاور ہم نے روتے روتے دوپٹے بھگو لئے
اک بار اس نے مجھ کو دیکھا تھا مسکرا کراتنی تو ہے حقیقت باقی کہانیاں ہیں
آج اس نے ہنس کے یوں پوچھا مزاجعمر بھر کے رنج و غم یاد آ گئے
وفا کی کون سی منزل پہ اس نے چھوڑا تھاکہ وہ تو یاد ہمیں بھول کر بھی آتا ہے
مدت کے بعد اس نے جو کی لطف کی نگاہجی خوش تو ہو گیا مگر آنسو نکل پڑے
اس نے پوچھا تھا کیا حال ہےاور میں سوچتا رہ گیا
جب سے اس نے شہر کو چھوڑا ہر رستہ سنسان ہوااپنا کیا ہے سارے شہر کا اک جیسا نقصان ہوا
اس نے وعدہ کیا ہے آنے کارنگ دیکھو غریب خانے کا
اس نے اپنا بنا کے چھوڑ دیاکیا اسیری ہے کیا رہائی ہے
اس نے مجھے دراصل کبھی چاہا ہی نہیں تھاخود کو دے کر یہ بھی دھوکا، دیکھ لیا ہے
اس نے جلتی ہوئی پیشانی پہ جب ہاتھ رکھاروح تک آ گئی تاثیر مسیحائی کی
ہر ایک بات کے یوں تو دیے جواب اس نےجو خاص بات تھی ہر بار ہنس کے ٹال گیا
مسجد میں اس نے ہم کو آنکھیں دکھا کے ماراکافر کی شوخی دیکھو گھر میں خدا کے مارا
میں زخم کھا کے گرا تھا کہ تھام اس نے لیامعاف کر کے مجھے انتقام اس نے لیا
اس نے گویا مجھی کو یاد رکھامیں بھی گویا اسی کو بھول گیا
اس نے منزل پہ لا کے چھوڑ دیاعمر بھر جس کا راستا دیکھا
غزل اس نے چھیڑی مجھے ساز دیناذرا عمر رفتہ کو آواز دینا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books