aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",oLsm"
عزیز اتنا ہی رکھو کہ جی سنبھل جائےاب اس قدر بھی نہ چاہو کہ دم نکل جائے
یہ علم کا سودا یہ رسالے یہ کتابیںاک شخص کی یادوں کو بھلانے کے لیے ہیں
علم میں بھی سرور ہے لیکنیہ وہ جنت ہے جس میں حور نہیں
آنکھ سے دور سہی دل سے کہاں جائے گاجانے والے تو ہمیں یاد بہت آئے گا
خواب ہی خواب کب تلک دیکھوںکاش تجھ کو بھی اک جھلک دیکھوں
اتنے حجابوں پر تو یہ عالم ہے حسن کاکیا حال ہو جو دیکھ لیں پردہ اٹھا کے ہم
دیکھنے کے لیے سارا عالم بھی کمچاہنے کے لیے ایک چہرا بہت
دعا کرو کہ میں اس کے لیے دعا ہو جاؤںوہ ایک شخص جو دل کو دعا سا لگتا ہے
علم کی ابتدا ہے ہنگامہعلم کی انتہا ہے خاموشی
اتنا بھی ناامید دل کم نظر نہ ہوممکن نہیں کہ شام الم کی سحر نہ ہو
ہوا کے دوش پہ رکھے ہوئے چراغ ہیں ہمجو بجھ گئے تو ہوا سے شکایتیں کیسی
آرزو حسرت اور امید شکایت آنسواک ترا ذکر تھا اور بیچ میں کیا کیا نکلا
ایک چہرے میں تو ممکن نہیں اتنے چہرےکس سے کرتے جو کوئی عشق دوبارا کرتے
اب تو مل جاؤ ہمیں تم کہ تمہاری خاطراتنی دور آ گئے دنیا سے کنارا کرتے
کاش دیکھو کبھی ٹوٹے ہوئے آئینوں کودل شکستہ ہو تو پھر اپنا پرایا کیا ہے
حد سے بڑھے جو علم تو ہے جہل دوستوسب کچھ جو جانتے ہیں وہ کچھ جانتے نہیں
یقیں محکم عمل پیہم محبت فاتح عالمجہاد زندگانی میں ہیں یہ مردوں کی شمشیریں
اس عالم ویراں میں کیا انجمن آرائیدو روز کی محفل ہے اک عمر کی تنہائی
ان اندھیروں سے پرے اس شب غم سے آگےاک نئی صبح بھی ہے شام الم سے آگے
ہم جس پہ مر رہے ہیں وہ ہے بات ہی کچھ اورعالم میں تجھ سے لاکھ سہی تو مگر کہاں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books