aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",u2Di"
یہ اڑی اڑی سی رنگت یہ کھلے کھلے سے گیسوتری صبح کہہ رہی ہے تری رات کا فسانہ
جو دیکھتا ہوں وہی بولنے کا عادی ہوںمیں اپنے شہر کا سب سے بڑا فسادی ہوں
سیرت نہ ہو تو عارض و رخسار سب غلطخوشبو اڑی تو پھول فقط رنگ رہ گیا
بے فکر رہو یارو میں آج بھی ہوں برباددن پھر گئے ہیں میرے افواہ اڑی ہوگی
کھلی چھتوں سے چاندنی راتیں کترا جائیں گیکچھ ہم بھی تنہائی کے عادی ہو جائیں گے
میں نے آباد کیے کتنے ہی ویرانے حفیظؔزندگی میری اک اجڑی ہوئی محفل ہی سہی
اپنی اجڑی ہوئی دنیا کی کہانی ہوں میںایک بگڑی ہوئی تصویر جوانی ہوں میں
روح کس مست کی پیاسی گئی مے خانے سےمے اڑی جاتی ہے ساقی ترے پیمانے سے
وہ مجھ سے بڑھ کے ضبط کا عادی تھا جی گیاورنہ ہر ایک سانس قیامت اسے بھی تھی
ہر پتی بوجھل ہو کے گری سب شاخیں جھک کر ٹوٹ گئیںاس بارش ہی سے فصل اجڑی جس بارش سے تیار ہوئی
موسیٰ کے سر پہ پاؤں ہے اہل نگاہ کااس کی گلی میں خاک اڑی کوہ طور کی
دل اجڑی ہوئی ایک سرائے کی طرح ہےاب لوگ یہاں رات جگانے نہیں آتے
دل کی اجڑی ہوئی حالت پہ نہ جائے کوئیشہر آباد ہوئے ہیں اسی ویرانے سے
منزلیں گرد کے مانند اڑی جاتی ہیںوہی انداز جہان گزراں ہے کہ جو تھا
وہ شاخ گل پہ رہیں یا کسی کی میت پرچمن کے پھول تو عادی ہیں مسکرانے کے
ادھر بھی خاک اڑی ہے ادھر بھی خاک اڑیجہاں جہاں سے بہاروں کے کارواں نکلے
گرد اڑی عاشق کی تربت سے تو جھنجھلا کر کہاواہ سر چڑھنے لگی پاؤں کی ٹھکرائی ہوئی
لے اڑی تجھ کو نگاہ شوق کیا جانے کہاںتیری صورت پر بھی اب تیرا گماں ہوتا نہیں
ہو گئی ہے مری اجڑی ہوئی دنیا آبادمیں اسے ڈھونڈ رہا ہوں یہ بتانے کے لیے
فرق نہیں پڑتا ہم دیوانوں کے گھر میں ہونے سےویرانی امڈی پڑتی ہے گھر کے کونے کونے سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books