aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",uqlm"
عشق نازک مزاج ہے بے حدعقل کا بوجھ اٹھا نہیں سکتا
مذہبی بحث میں نے کی ہی نہیںفالتو عقل مجھ میں تھی ہی نہیں
یہ علم کا سودا یہ رسالے یہ کتابیںاک شخص کی یادوں کو بھلانے کے لیے ہیں
علم میں بھی سرور ہے لیکنیہ وہ جنت ہے جس میں حور نہیں
اچھا ہے دل کے ساتھ رہے پاسبان عقللیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے
علم کی ابتدا ہے ہنگامہعلم کی انتہا ہے خاموشی
عقل کو تنقید سے فرصت نہیںعشق پر اعمال کی بنیاد رکھ
حد سے بڑھے جو علم تو ہے جہل دوستوسب کچھ جو جانتے ہیں وہ کچھ جانتے نہیں
عقل کہتی ہے دوبارہ آزمانا جہل ہےدل یہ کہتا ہے فریب دوست کھاتے جائیے
تھوڑی سی عقل لائے تھے ہم بھی مگر عدمؔدنیا کے حادثات نے دیوانہ کر دیا
انہیں کے فیض سے بازار عقل روشن ہےجو گاہ گاہ جنوں اختیار کرتے رہے
اک بار تجھے عقل نے چاہا تھا بھلاناسو بار جنوں نے تری تصویر دکھا دی
آدمیت اور شے ہے علم ہے کچھ اور شےکتنا طوطے کو پڑھایا پر وہ حیواں ہی رہا
وہ عقل مند کبھی جوش میں نہیں آتاگلے تو لگتا ہے آغوش میں نہیں آتا
بے خطر کود پڑا آتش نمرود میں عشقعقل ہے محو تماشائے لب بام ابھی
عقل عیار ہے سو بھیس بدل لیتی ہےعشق بیچارہ نہ زاہد ہے نہ ملا نہ حکیم
ابتدا یہ تھی کہ میں تھا اور دعویٰ علم کاانتہا یہ ہے کہ اس دعوے پہ شرمایا بہت
عقل یہ کہتی ہے دنیا ملتی ہے بازار میںدل مگر یہ کہتا ہے کچھ اور بہتر دیکھیے
عقل و دل اپنی اپنی کہیں جب خمارؔعقل کی سنیے دل کا کہا کیجئے
عقل میں جو گھر گیا لا انتہا کیوں کر ہواجو سما میں آ گیا پھر وہ خدا کیوں کر ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books