aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "آئندہ"
اب یہ آنکھیں کسی تسکین سے تابندہ نہیںمیں نے رفتہ سے یہ جانا ہے کہ آئندہ نہیں
ہمارے لفظ آئندہ زمانوں سے عبارت ہیںپڑھا جائے گا کل جو آج وہ تحریر کرتے ہیں
ہم بے خودان محفل تصویر اب گئےآئندہ ہم سے آپ میں آیا نہ جائے گا
ہم ایسے لوگ جو آئندہ و گزشتہ ہیںہمارے عہد کو موجود سے تہی کیا جائے
کچھ لوگ ابتدائے رفاقت سے قبل ہیآئندہ کے ہر ایک گزشتہ تک آ گئے
خوابوں کی کرچیاں مری مٹھی میں بھر نہ جائےآئندہ لمحہ اب کے بھی یوں ہی گزر نہ جائے
میں نے جو کچھ بھی لکھا ہےوہ سب حرف آئندہ ہے
آئنہ دیکھ کر تسلی ہوئیہم کو اس گھر میں جانتا ہے کوئی
آئنہ دیکھ کے کہتے ہیں سنورنے والےآج بے موت مریں گے مرے مرنے والے
دوسروں پر اگر تبصرہ کیجئےسامنے آئنہ رکھ لیا کیجئے
ذرا وصال کے بعد آئنہ تو دیکھ اے دوستترے جمال کی دوشیزگی نکھر آئی
آئنہ یہ تو بتاتا ہے کہ میں کیا ہوں مگرآئنہ اس پہ ہے خاموش کہ کیا ہے مجھ میں
ہٹاؤ آئنہ امیدوار ہم بھی ہیںتمہارے دیکھنے والوں میں یار ہم بھی ہیں
دیکھنا اچھا نہیں زانو پہ رکھ کر آئنہدونوں نازک ہیں نہ رکھیو آئنے پر آئنہ
دوست ناراض ہو گئے کتنےاک ذرا آئنہ دکھانے میں
آئنہ دیکھ کر وہ یہ سمجھےمل گیا حسن بے مثال ہمیں
چاہے سونے کے فریم میں جڑ دوآئنہ جھوٹ بولتا ہی نہیں
بارش کے بعد رات سڑک آئنہ سی تھیاک پاؤں پانیوں پہ پڑا چاند ہل گیا
بہت حیرت زدہ ہے آئنہ بھیکہ چہرے پر کوئی چہرہ نہیں ہے
آئنہ کب بناؤ گے مجھ کومجھ سے کس دن ملاؤ گے مجھ کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books