aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "آئینہ"
کس لیے دیکھتی ہو آئینہتم تو خود سے بھی خوب صورت ہو
آئینہ کیوں نہ دوں کہ تماشا کہیں جسےایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے
دل کی بساط کیا تھی نگاہ جمال میںاک آئینہ تھا ٹوٹ گیا دیکھ بھال میں
آئینہ دیکھ اپنا سا منہ لے کے رہ گئےصاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا
گل ہو مہتاب ہو آئینہ ہو خورشید ہو میراپنا محبوب وہی ہے جو ادا رکھتا ہو
کیا کوئی نئی بات نظر آتی ہے ہم میںآئینہ ہمیں دیکھ کے حیران سا کیوں ہے
کل اپنے آپ کو دیکھا تھا ماں کی آنکھوں میںیہ آئینہ ہمیں بوڑھا نہیں بتاتا ہے
ادائیں دیکھنے بیٹھے ہو کیا آئینہ میں اپنیدیا ہے جس نے تم جیسے کو دل اس کا جگر دیکھو
مری جگہ کوئی آئینہ رکھ لیا ہوتانہ جانے تیرے تماشے میں میرا کام ہے کیا
کوئی بھولا ہوا چہرہ نظر آئے شایدآئینہ غور سے تو نے کبھی دیکھا ہی نہیں
میں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےسر آئینہ مرا عکس ہے پس آئینہ کوئی اور ہے
ہمیں معشوق کو اپنا بنانا تک نہیں آتابنانے والے آئینہ بنا لیتے ہیں پتھر سے
ایک آئینہ رو بہ رو ہے ابھیاس کی خوشبو سے گفتگو ہے ابھی
آئینہ خود بھی سنورتا تھا ہماری خاطرہم ترے واسطے تیار ہوا کرتے تھے
مشکل بہت پڑے گی برابر کی چوٹ ہےآئینہ دیکھئے گا ذرا دیکھ بھال کے
تم آ گئے ہو تو اب آئینہ بھی دیکھیں گےابھی ابھی تو نگاہوں میں روشنی ہوئی ہے
چھیڑ مت ہر دم نہ آئینہ دکھااپنی صورت سے خفا بیٹھے ہیں ہم
دیکھئے گا سنبھل کر آئینہسامنا آج ہے مقابل کا
خواب کا رشتہ حقیقت سے نہ جوڑا جائےآئینہ ہے اسے پتھر سے نہ توڑا جائے
آئینہ دیکھ کے یہ دیکھ سنورنے والےتجھ پہ بے جا تو نہیں مرتے یہ مرنے والے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books