aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "آئیں"
اپنے چہرے سے جو ظاہر ہے چھپائیں کیسےتیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے
کب ٹھہرے گا درد اے دل کب رات بسر ہوگیسنتے تھے وہ آئیں گے سنتے تھے سحر ہوگی
جانتا ہے کہ وہ نہ آئیں گےپھر بھی مصروف انتظار ہے دل
ہم اسے یاد بہت آئیں گےجب اسے بھی کوئی ٹھکرائے گا
وطن کے جاں نثار ہیں وطن کے کام آئیں گےہم اس زمیں کو ایک روز آسماں بنائیں گے
شاخیں رہیں تو پھول بھی پتے بھی آئیں گےیہ دن اگر برے ہیں تو اچھے بھی آئیں گے
مری آہ کا تم اثر دیکھ لیناوہ آئیں گے تھامے جگر دیکھ لینا
جذبۂ عشق سلامت ہے تو انشا اللہکچے دھاگے سے چلے آئیں گے سرکار بندھے
گھسیٹتے ہوئے خود کو پھرو گے زیبؔ کہاںچلو کہ خاک کو دے آئیں یہ بدن اس کا
الگ بیٹھے تھے پھر بھی آنکھ ساقی کی پڑی ہم پراگر ہے تشنگی کامل تو پیمانے بھی آئیں گے
کچھ لوگ خیالوں سے چلے جائیں تو سوئیںبیتے ہوئے دن رات نہ یاد آئیں تو سوئیں
گزر جائیں گے جب دن گزرے عالم یاد آئیں گےہمیں تم یاد آؤ گے تمہیں ہم یاد آئیں گے
بھلائی نہیں جا سکیں گی یہ باتیںتمہیں یاد آئیں گے ہم یاد رکھنا
اب آئیں یا نہ آئیں ادھر پوچھتے چلوکیا چاہتی ہے ان کی نظر پوچھتے چلو
اچھے دن کب آئیں گےکیا یوں ہی مر جائیں گے
چلو بانٹ لیتے ہیں اپنی سزائیںنہ تم یاد آؤ نہ ہم یاد آئیں
مکاں شیشے کا بنواتے ہو آزرؔبہت آئیں گے پتھر دیکھ لینا
تنہا وہ آئیں جائیں یہ ہے شان کے خلافآنا حیا کے ساتھ ہے جانا ادا کے ساتھ
گہری خموش جھیل کے پانی کو یوں نہ چھیڑچھینٹے اڑے تو تیری قبا پر بھی آئیں گے
حالات کہہ رہے ہیں کہ اب وہ نہ آئیں گےامید کہہ رہی ہے ذرا انتظار کر
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books