aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "آسمان"
یوں جو تکتا ہے آسمان کو توکوئی رہتا ہے آسمان میں کیا
اپنا رشتہ زمیں سے ہی رکھوکچھ نہیں آسمان میں رکھا
واقف کہاں زمانہ ہماری اڑان سےوہ اور تھے جو ہار گئے آسمان سے
جمالؔ ہر شہر سے ہے پیارا وہ شہر مجھ کوجہاں سے دیکھا تھا پہلی بار آسمان میں نے
اے آسمان تیرے خدا کا نہیں ہے خوفڈرتے ہیں اے زمین ترے آدمی سے ہم
اسے گماں ہے کہ میری اڑان کچھ کم ہےمجھے یقیں ہے کہ یہ آسمان کچھ کم ہے
زمین جب بھی ہوئی کربلا ہمارے لیےتو آسمان سے اترا خدا ہمارے لیے
جتنی بٹنی تھی بٹ چکی یہ زمیںاب تو بس آسمان باقی ہے
باقی رہے نہ فرق زمین آسمان میںاپنا قدم اٹھا لیں اگر درمیاں سے ہم
ذرہ سمجھ کے یوں نہ ملا مجھ کو خاک میںاے آسمان میں بھی کبھی آفتاب تھا
کوئی زمین ہے تو کوئی آسمان ہےہر شخص اپنی ذات میں اک داستان ہے
اک رات دل جلوں کو یہ عیش وصال دےپھر چاہے آسمان جہنم میں ڈال دے
چلے تھے جس کی طرف وہ نشان ختم ہواسفر ادھورا رہا آسمان ختم ہوا
سفر کا ایک نیا سلسلہ بنانا ہےاب آسمان تلک راستہ بنانا ہے
ہم کسی کو گواہ کیا کرتےاس کھلے آسمان کے آگے
پھیلتے ہوئے شہرو اپنی وحشتیں روکومیرے گھر کے آنگن پر آسمان رہنے دو
ڈرتا ہوں آسمان سے بجلی نہ گر پڑےصیاد کی نگاہ سوئے آشیاں نہیں
محبت اس لیے ظاہر نہیں کیکہ تم کو اعتبار آئے نہ آئے
رفاقتوں کا مری اس کو دھیان کتنا تھازمین لے لی مگر آسمان چھوڑ گیا
راہوں میں جان گھر میں چراغوں سے شان ہےدیپاولی سے آج زمین آسمان ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books