aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "آسی"
اپنی حالت کا خود احساس نہیں ہے مجھ کومیں نے اوروں سے سنا ہے کہ پریشان ہوں میں
میری آنکھیں اور دیدار آپ کایا قیامت آ گئی یا خواب ہے
اے جنوں پھر مرے سر پر وہی شامت آئیپھر پھنسا زلفوں میں دل پھر وہی آفت آئی
انہیں بھی جینے کے کچھ تجربے ہوئے ہوں گےجو کہہ رہے ہیں کہ مر جانا چاہتے ہیں ہم
درد دل کتنا پسند آیا اسےمیں نے جب کی آہ اس نے واہ کی
اس کی یاد آئی ہے سانسو ذرا آہستہ چلودھڑکنوں سے بھی عبادت میں خلل پڑتا ہے
صبر پر دل کو تو آمادہ کیا ہے لیکنہوش اڑ جاتے ہیں اب بھی تری آواز کے ساتھ
کہتے ہیں کہ امید پہ جیتا ہے زمانہوہ کیا کرے جس کو کوئی امید نہیں ہو
دل دیا جس نے کسی کو وہ ہوا صاحب دلہاتھ آ جاتی ہے کھو دینے سے دولت دل کی
سگرٹیں چائے دھواں رات گئے تک بحثیںاور کوئی پھول سا آنچل کہیں نم ہوتا ہے
عشق بن جینے کے آداب نہیں آتے ہیںمیرؔ صاحب نے کہا ہے کہ میاں عشق کرو
بیتاب سا پھرتا ہے کئی روز سے آسیؔبیچارے نے پھر تم کو کہیں دیکھ لیا ہے
ہم خون کی قسطیں تو کئی دے چکے لیکناے خاک وطن قرض ادا کیوں نہیں ہوتا
آج تک جو بھی ہوا اس کو بھلا دینا ہےآج سے طے ہے کہ دشمن کو دعا دینا ہے
عشق پابند وفا ہے نہ کہ پابند رسومسر جھکانے کو نہیں کہتے ہیں سجدہ کرنا
لب نازک کے بوسے لوں تو مسی منہ بناتی ہےکف پا کو اگر چوموں تو مہندی رنگ لاتی ہے
کبھی بھولے سے بھی اب یاد بھی آتی نہیں جن کیوہی قصے زمانے کو سنانا چاہتے ہیں ہم
وہ کہتے ہیں میں زندگانی ہوں تیرییہ سچ ہے تو ان کا بھروسا نہیں ہے
وہ پھر وعدہ ملنے کا کرتے ہیں یعنیابھی کچھ دنوں ہم کو جینا پڑے گا
زمانہ اور ابھی ٹھوکریں لگائے ہمیںابھی کچھ اور سنور جانا چاہتے ہیں ہم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books