aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ابکائي"
مے جو دی غیر کو ساقی نے کراہت دیکھوشیشۂ مے کو مرض ہو گیا ابکائی کا
کوئی ہندو کوئی مسلم کوئی عیسائی ہےسب نے انسان نہ بننے کی قسم کھائی ہے
وہ کہیں بھی گیا لوٹا تو مرے پاس آیابس یہی بات ہے اچھی مرے ہرجائی کی
کبھی ہم سے کبھی غیروں سے شناسائی ہےبات کہنے کی نہیں تو بھی تو ہرجائی ہے
اس اجنبی سے ہاتھ ملانے کے واسطےمحفل میں سب سے ہاتھ ملانا پڑا مجھے
بہکنا میری فطرت میں نہیں پرسنبھلنے میں پریشانی بہت ہے
ایک دیوار اٹھائی تھی بڑی عجلت میںوہی دیوار گرانے میں بہت دیر لگی
کچرے سے اٹھائی جو کسی طفل نے روٹیپھر حلق سے میرے کوئی لقمہ نہیں اترا
حسین یادوں کے چاند کو الوداع کہہ کرمیں اپنے گھر کے اندھیرے کمروں میں لوٹ آیا
تو ہے ہرجائی تو اپنا بھی یہی طور سہیتو نہیں اور سہی اور نہیں اور سہی
وہ تیری بھی تو پہلی محبت نہ تھی قتیلؔپھر کیا ہوا اگر وہ بھی ہرجائی بن گیا
سخت تکلیف اٹھائی ہے تجھے جاننے میںاس لئے اب تجھے آرام سے پہچانتے ہیں
تا قیامت ذکر سے روشن رہے گی یہ زمیںظلمتوں کی شام میں اک روشنی ہے کربلا
تمہی نے کون سی اچھائی کی ہےچلو مانا کہ میں اچھا نہیں تھا
ہم فقیروں سے بے ادائی کیاآن بیٹھے جو تم نے پیار کیا
شہر کا بھی دستور وہی جنگل والاکھوجنے والے ہی اکثر کھو جاتے ہیں
آنکھ اٹھائی ہی تھی کہ کھائی چوٹبچ گئی آنکھ دل پہ آئی چوٹ
محبت میں کٹھن رستے بہت آسان لگتے تھےپہاڑوں پر سہولت سے چڑھا کرتے تھے ہم دونوں
مجھ کو معلوم تھا اک روز چلا جائے گا!وہ مری عمر کو یادوں کے حوالے کر کے
جا نمازوں کی طرح نور میں اجلائی سحررات بھر جیسے فرشتوں نے عبادت کی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books