aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "اردو"
اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغؔہندوستاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے
نہیں کھیل اے داغؔ یاروں سے کہہ دوکہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے
حفیظؔ اپنی بولی محبت کی بولینہ اردو نہ ہندی نہ ہندوستانی
سلیقے سے ہواؤں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیںابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں
لپٹ جاتا ہوں ماں سے اور موسی مسکراتی ہےمیں اردو میں غزل کہتا ہوں ہندی مسکراتی ہے
چاند چہرے مجھے اچھے تو بہت لگتے ہیںعشق میں اس سے کروں گا جسے اردو آئے
بات کرنے کا حسیں طور طریقہ سیکھاہم نے اردو کے بہانے سے سلیقہ سیکھا
وہ کرے بات تو ہر لفظ سے خوشبو آئےایسی بولی وہی بولے جسے اردو آئے
سگی بہنوں کا جو رشتہ ہے اردو اور ہندی میںکہیں دنیا کی دو زندہ زبانوں میں نہیں ملتا
وہ اردو کا مسافر ہے یہی پہچان ہے اس کیجدھر سے بھی گزرتا ہے سلیقہ چھوڑ جاتا ہے
وہ عطر دان سا لہجہ مرے بزرگوں کارچی بسی ہوئی اردو زبان کی خوشبو
جو دل باندھے وہ جادو جانتا ہےمرا محبوب اردو جانتا ہے
اردو سے ہو کیوں بیزار انگلش سے کیوں اتنا پیارچھوڑو بھی یہ رٹا یار ٹوئنکل ٹوئنکل لٹل اسٹار
اپنی اردو تو محبت کی زباں تھی پیارےاف سیاست نے اسے جوڑ دیا مذہب سے
ہندی میں اور اردو میں فرق ہے تو اتناوہ خواب دیکھتے ہیں ہم دیکھتے ہیں سپنا
شستہ زباں شگفتہ بیاں ہونٹھ گلفشاںساری ہیں تجھ میں خوبیاں اردو زبان کی
مرے بچوں میں ساری عادتیں موجود ہیں میریتو پھر ان بد نصیبوں کو نہ کیوں اردو زباں آئی
یہ باتوں میں نرمی یہ تہذیب و آدابسبھی کچھ ملا ہم کو اردو زباں سے
اردو جسے کہتے ہیں تہذیب کا چشمہ ہےوہ شخص مہذب ہے جس کو یہ زباں آئی
اردو کے چند لفظ ہیں جب سے زبان پرتہذیب مہرباں ہے مرے خاندان پر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books