aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "اعتراف"
میں جرم کا اعتراف کر کےکچھ اور ہے جو چھپا گیا ہوں
نہیں کہ جرم محبت کا اعتراف نہیںمگر ہوں خوش کہ مری یہ خطا معاف نہیں
اس اعتراف سے رس گھل رہا ہے کانوں میںوہ اعتراف جو اس نے ابھی کیا بھی نہیں
میں لو میں لو ہوں، الاؤ میں ہوں الاؤ ندیمؔسو ہر چراغ مرا اعتراف کرتا رہا
ہم نے شکوہ کبھی کیا نہ کریںشکوہ ہے اعتراف ناکامی
تم عادتاً کہو گے اسے یار معذرتلیکن یہ اعتراف کے زمرے میں آئے گا
اے سنگ آستاں مرے سجدوں کی لاج رکھآیا ہوں اعتراف شکست خودی لیے
رستے فرار کے سبھی مسدود تو نہ تھےاپنی شکست کا مجھے کیوں اعتراف تھا
بتان شہر کو یہ اعتراف ہو کہ نہ ہوزبان عشق کی سب گفتگو سمجھتے ہیں
اعتراف اپنے گناہوں کا میں کرتا ہی چلوںجانے کس کس کو ملے میری سزا میرے بعد
گو انہیں راہ انحراف نہیںپھر بھی امید اعتراف نہیں
ہم یوں بھی مطمئن ہوئے ہیں اعتراف پراس نے ہمیں معاف کیا ہے سزا کے بعد
وہ جھوٹ بول رہا تھا بڑے سلیقے سےمیں اعتبار نہ کرتا تو اور کیا کرتا
مسافروں سے محبت کی بات کر لیکنمسافروں کی محبت کا اعتبار نہ کر
عادتاً تم نے کر دیے وعدےعادتاً ہم نے اعتبار کیا
غضب کیا ترے وعدے پہ اعتبار کیاتمام رات قیامت کا انتظار کیا
آپ کا اعتبار کون کرےروز کا انتظار کون کرے
اب ان حدود میں لایا ہے انتظار مجھےوہ آ بھی جائیں تو آئے نہ اعتبار مجھے
ترے وعدے پر جیے ہم تو یہ جان جھوٹ جاناکہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا
کسی کو سال نو کی کیا مبارک باد دی جائےکلینڈر کے بدلنے سے مقدر کب بدلتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books