aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "الجھنا"
ہر گھڑی خود سے الجھنا ہے مقدر میرامیں ہی کشتی ہوں مجھی میں ہے سمندر میرا
صبح تک رات کی زنجیر پگھل جائے گیلوگ پاگل ہیں ستاروں سے الجھنا کیسا
دکھائے پانچ عالم اک پیام شوق نے مجھ کوالجھنا روٹھنا لڑنا بگڑنا دور ہو جانا
مجھے تم سے الجھنا ہے کسی دنبہت سے مسئلے سلجھا سکوں گا
کبھی میں اپنے ہاتھوں کی لکیروں سے نہیں الجھامجھے معلوم ہے قسمت کا لکھا بھی بدلتا ہے
تمناؤں میں الجھایا گیا ہوںکھلونے دے کے بہلایا گیا ہوں
ہم لوگ نہ الجھے ہیں نہ الجھیں گے کسی سےہم کو تو ہمارا ہی گریبان بہت ہے
اس رینگتی حیات کا کب تک اٹھائیں باربیمار اب الجھنے لگے ہیں طبیب سے
بس ایک موڑ مری زندگی میں آیا تھاپھر اس کے بعد الجھتی گئی کہانی میری
وہ مری روح کی الجھن کا سبب جانتا ہےجسم کی پیاس بجھانے پہ بھی راضی نکلا
اس کے جانے کا یقیں تو ہے مگر الجھن میں ہوںپھول کے ہاتھوں سے یہ خوش بو جدا کیسے ہوئی
الجھا ہے پانوں یار کا زلف دراز میںلو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا
اس نے سن کر بات میری ٹال دیالجھنوں میں اور الجھن ڈال دی
زمانے بھر سے الجھتے ہیں جس کی جانب سےاکیلے پن میں اسے ہم بھی کیا نہیں کہتے
مجھ کو حالات میں الجھا ہوا رہنے دے یوں ہیمیں تری زلف نہیں ہوں جو سنور جاؤں گا
الجھتی جاتی ہیں گرہیں ادھورے لفظوں کیہم اپنی باتوں کے سارے اگر مگر کھولیں
دل کا اجڑنا سہل سہی بسنا سہل نہیں ظالمبستی بسنا کھیل نہیں بستے بستے بستی ہے
تو کبھی اس شہر سے ہو کر گزرراستوں کے جال میں الجھا ہوں میں
انکار ہی کر دیجیے اقرار نہیں توالجھن ہی میں مر جائے گا بیمار نہیں تو
کیوں الجھتے ہو ہر اک بات پے بیخودؔ ان ثتم بھی نادان بنے جاتے ہو نادان کے ساتھ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books