aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "امن"
ہم امن چاہتے ہیں مگر ظلم کے خلافگر جنگ لازمی ہے تو پھر جنگ ہی سہی
جو گزاری نہ جا سکی ہم سےہم نے وہ زندگی گزاری ہے
ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکندل کے خوش رکھنے کو غالبؔ یہ خیال اچھا ہے
سب سے پر امن واقعہ یہ ہےآدمی آدمی کو بھول گیا
زندگی اک سوال ہے جس کا جواب موت ہےموت بھی اک سوال ہے جس کا جواب کچھ نہیں
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بد ناموہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیںجس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
پرواز میں تھا امن کا معصوم پرندہسنتے ہیں کہ بے چارہ شجر تک نہیں پہنچا
ایک تختی امن کے پیغام کیٹانگ دیجے اونچے میناروں کے بیچ
امن تھا پیار تھا محبت تھارنگ تھا نور تھا نوا تھا فراق
جنگ کا شور بھی کچھ دیر تو تھم سکتا ہےپھر سے اک امن کی افواہ اڑا دی جائے
رہے تذکرے امن کے آشتی کےمگر بستیوں پر برستے رہے بم
سنا ہے امن پرستوں کا وہ علاقہ ہےوہیں شکار کبوتر ہوا تو کیسے ہوا
کچھ اور دے نہ پائے زمانہ کو ہم ہلالؔپیغام امن دیں گے اسی شاعری سے ہم
کہانی اپنی اپنی اہل محفل جب سناتے ہیںمجھے بھی یاد اک بھولا ہوا افسانہ آتا ہے
جمہوریت نواز بشر دوست امن خواہخود کو جو خود دیے تھے وہ القاب کیا ہوئے
امن ہر شخص کی ضرورت ہےاس لئے امن سے محبت ہے
زبان و دہن سے جو کھلتے نہیں ہیںوہ کھل جاتے ہیں راز اکثر نظر سے
فضا یہ امن و اماں کی سدا رکھیں قائمسنو یہ فرض تمہارا بھی ہے ہمارا بھی
جنگ افلاس اور غلامی سےامن بہتر نظام کی خاطر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books