aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "انتخاب"
یوں بھی ہزاروں لاکھوں میں تم انتخاب ہوپورا کرو سوال تو پھر لا جواب ہو
کھلتا کسی پہ کیوں مرے دل کا معاملہشعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے
کوئی ملا ہی نہیں جس سے حال دل کہتےملا تو رہ گئے لفظوں کے انتخاب میں ہم
لاکھوں میں انتخاب کے قابل بنا دیاجس دل کو تم نے دیکھ لیا دل بنا دیا
بہت ضخیم کتابوں سے چن کے لایا ہوںانہیں پڑھو ورق انتخاب ہیں مرے دوست
وہی رہ جاتے ہیں زبانوں پرشعر جو انتخاب ہوتے ہیں
اپنی نگاہ پر بھی کروں اعتبار کیاکس مان پر کہوں وہ مرا انتخاب تھا
مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میںتو میرا شوق دیکھ مرا انتظار دیکھ
اسی طرح سے اگر چاہتا رہا پیہمسخن وری میں مجھے انتخاب کر دے گا
ہمارا انتخاب اچھا نہیں اے دل تو پھر تو ہیخیال یار سے بہتر کوئی مہمان پیدا کر
ظفرؔ بدل کے ردیف اور تو غزل وہ سناکہ جس کا تجھ سے ہر اک شعر انتخاب ہوا
رستے کا انتخاب ضروری سا ہو گیااب اختتام باب ضروری سا ہو گیا
کسی کے درد محبت نے عمر بھر کے لیےخدا سے مانگ لیا انتخاب کر کے مجھے
ہر سینہ آہ ہے ترے پیکاں کا منتظرہو انتخاب اے نگہ یار دیکھ کر
مسکرانے کا فن تو بعد کا ہےپہلے ساعت کا انتخاب کرو
ثانی نہیں ہے کوئی نہ اس کا جواب ہےمیری پسند ہے جو مرا انتخاب ہے
سروں سے تاج بڑے جسم سے عبائیں بڑیزمانے ہم نے ترا انتخاب دیکھ لیا
لوگ نہ جانے کیسی کیسی باتیں کرتے ہیںمیرے پاس تو میرا سایا لیٹا ہے چپ چاپ
میں کیسی راہوں میں کھو گئی ہوںسبھی قصور انتخاب میں ہے
اپنے بدن کو چھوڑ کے پچھتاؤ گے میاںباہر ہوا ہے تیز بکھر جاؤ گے میاں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books