aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ایمان"
زاہد شراب پینے سے کافر ہوا میں کیوںکیا ڈیڑھ چلو پانی میں ایمان بہہ گیا
جو دل رکھتے ہیں سینے میں وہ کافر ہو نہیں سکتےمحبت دین ہوتی ہے وفا ایمان ہوتی ہے
خاطر سے یا لحاظ سے میں مان تو گیاجھوٹی قسم سے آپ کا ایمان تو گیا
دل تو پہلے ہی جدا تھے یہاں بستی والوکیا قیامت ہے کہ اب ہاتھ ملانے سے گئے
آپ ادھر آئے ادھر دین اور ایمان گئےعید کا چاند نظر آیا تو رمضان گئے
حسن اور عشق دونوں میں تفریق ہے پر انہیں دونوں پہ میرا ایمان ہےگر خدا روٹھ جائے تو سجدے کروں اور صنم روٹھ جائے تو میں کیا کروں
کیوں کر اس بت سے رکھوں جان عزیزکیا نہیں ہے مجھے ایمان عزیز
بے دین ہوئے ایمان دیا ہم عشق میں سب کچھ کھو بیٹھےاور جن کو سمجھتے تھے اپنا وہ اور کسی کے ہو بیٹھے
حسن ہے کافر بنانے کے لیےعشق ہے ایمان لانے کے لیے
ایمان کی تو یہ ہے کہ ایمان اب کہاںکافر بنا گئی تری کافر نظر مجھے
شکر پردے ہی میں اس بت کو حیا نے رکھاورنہ ایمان گیا ہی تھا خدا نے رکھا
ایک ایمان ہے بساط اپنینہ عبادت نہ کچھ ریاضت ہے
پبلک میں ذرا ہاتھ ملا لیجیے مجھ سےصاحب مرے ایمان کی قیمت ہے تو یہ ہے
ناصح کو بلاؤ مرا ایمان سنبھالےپھر دیکھ لیا اس نے اسی ایک نظر سے
تو جان ہے ہماری اور جان ہے تو سب کچھایمان کی کہیں گے ایمان ہے تو سب کچھ
کہتے ہیں تری زلف کوں دیکھ اہل شریعتقربان ہے اس کفر پر ایمان ہمارا
کہاں ایمان کس کا کفر اور دیر و حرم کیسےترے ہوتے ہوئے اے جاں خیال دو جہاں کیوں ہو
بولے نہیں وہ حرف جو ایمان میں نہ تھےلکھی نہیں وہ بات جو اپنی نہیں تھی بات
اسے اک بت کے آگے سر جھکاتے سب نے دیکھا ہےوہ کافر ہی سہی پکا مگر ایمان رکھتا ہے
سنائیے وہ لطیفہ ہر ایک جام کے ساتھکہ ایک بوند سے ایمان ٹوٹ جاتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books