aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بادہ_خوار"
ابر آئے تو شراب پئیں بادہ خوار ہیںامیدوار رحمت پروردگار ہیں
یہ مسائل تصوف یہ ترا بیان غالبؔتجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا
میلاد شہ کا دن ہے کہ یہ روز عید ہےاک بادہ خوار کا سا صبا میں خمار ہے
مژدہ باد اے بادہ خوارو دور واعظ ہو چکامدرسے کھودے گئے تعمیر مے خانہ ہوا
مدت کے بعد خواب میں آیا تھا میرا باپاور اس نے مجھ سے اتنا کہا خوش رہا کرو
گرنی تھی ہم پہ برق تجلی نہ طور پردیتے ہیں بادہ ظرف قدح خوار دیکھ کر
وہ بادہ نوش حقیقت ہے اس جہاں میں رواںؔکہ جھوم جائے فلک گر اسے خمار آئے
عجیب خواب تھا تعبیر کیا ہوئی اس کیکہ ایک دریا ہواؤں کے رخ پہ بہتا تھا
رات باقی تھی جب وہ بچھڑے تھےکٹ گئی عمر رات باقی ہے
حیرت ہے تم کو دیکھ کے مسجد میں اے خمارؔکیا بات ہو گئی جو خدا یاد آ گیا
چراغوں کے بدلے مکاں جل رہے ہیںنیا ہے زمانہ نئی روشنی ہے
ہاتھ اٹھتا نہیں ہے دل سے خمارؔہم انہیں کس طرح سلام کریں
مرے راہ بر مجھ کو گمراہ کر دےسنا ہے کہ منزل قریب آ گئی ہے
جھنجھلائے ہیں لجائے ہیں پھر مسکرائے ہیںکس اہتمام سے انہیں ہم یاد آئے ہیں
دشمنوں سے پیار ہوتا جائے گادوستوں کو آزماتے جائیے
دوسروں پر اگر تبصرہ کیجئےسامنے آئنہ رکھ لیا کیجئے
اب ان حدود میں لایا ہے انتظار مجھےوہ آ بھی جائیں تو آئے نہ اعتبار مجھے
غم ہے نہ اب خوشی ہے نہ امید ہے نہ یاسسب سے نجات پائے زمانے گزر گئے
ہم پہ گزرا ہے وہ بھی وقت خمارؔجب شناسا بھی اجنبی سے ملے
تجھ کو برباد تو ہونا تھا بہرحال خمارؔناز کر ناز کہ اس نے تجھے برباد کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books