aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بالکل"
کتابیں بھی بالکل میری طرح ہیںالفاظ سے بھرپور مگر خاموش
مجھ سے مت بولو میں آج بھرا بیٹھا ہوںسگریٹ کے دونوں پیکٹ بالکل خالی ہیں
دیکھ کر اس کو لگا جیسے کہیں ہو دیکھایاد بالکل نہیں آیا مجھے گھنٹوں سوچا
ہم جیسوں نے جان گنوائی پاگل تھےدنیا جیسی کل تھی بالکل ویسی ہے
زندگی بھر زندہ رہنے کی یہی ترکیب ہےاس طرف جانا نہیں بالکل جدھر کی سوچنا
بارہا خود پہ میں حیران بہت ہوتا ہوںکوئی ہے مجھ میں جو بالکل ہی جدا ہے مجھ سے
میں بس یہ کہہ رہا ہوں رسم وفا جہاں میںبالکل نہیں مٹی ہے کمیاب ہو گئی ہے
مجھ کو ویسا خدا ملا بالکلمیں نے عارفؔ کیا گماں جیسا
ایسی خواہش کو سمجھتا ہوں میں بالکل نیچرلڈاکٹر کو شہر کا ہر مرد و زن ال چاہئے
ہو گیا موقوف یہ سوداؔ کا بالکل احتراقلالہ بے داغ سیہ پانے لگا نشو و نما
موج دریا سے بلا کی چاہئے کشتی مجھےہو جو بالکل نا موافق وہ ہوا پیدا کروں
جاں گھل چکی ہے غم میں اک تن ہے وہ بھی مہملمعنی نہیں ہیں بالکل مجھ میں اگر بیاں ہوں
تری آنکھوں نے دھویا ہے مجھے یوںمیں بالکل صاف ستھرا ہو گیا ہوں
نہیں آتے مگر تم اجنبی بالکل نہیں ہوہمارے گھر کی دیواریں تمہیں پہچانتی ہیں
یہاں تو پھول بھی آپس میں بات کرتے ہیںتمہارے باغ میں بالکل ہوا کا شور نہیں
اب تو ہوائے شہر بھی بالکل تری طرحیہ چاہتی ہے کوئی دیا بام پر نہ ہو
اس کی بالک ہٹ کے آگے گھر چھوڑا بیراگ لیادیکھیں کیا دن دکھلاتا ہے اب یہ مورکھ من بابا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books